... loading ...

ایک سابق سوئس بینکر نے پاناما پیپرز کے منظر عام پر لانے میں سی آئی اے کے کردار کو مرکزی قرار دیا ہے۔ ان دستاویزات میں کئی عالمی رہنماؤں، اداروں، تنظیموں، کاروباری و معروف شخصیات کے ٹیکس سے فرار اختیار کرتے ہوئے اپنے اثاثے بیرون ملک آف شور کمپنیوں میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سوئس ادارے یو بی ایس کے لیے سابق امریکی بینکر بریڈلی برکن فیلڈ کا کہنا ہے کہ “میری رائے میں اس کے پیچھے یقیناً سی آئی اے ہے۔” وہ سی این بی سی کو گزشہ روز میونخ سے انٹرویو دے رہے تھے۔
یہ برکن فیلڈ ہی تھے جنہوں نے امریکا کے ٹیکس فراریوں کی جانب سے سوئس بینک کھاتوں کے استعمال کا انکشاف کیا تھا تاکہ وہ اپنی دولت امریکی حکام کی پہنچ سے دور لے جائیں۔ وہ اس کام میں اپنی شمولیت کی وجہ سے ڈھائی سال قید میں رہے اور 2012ء میں رہا کیے گئے۔ بعد ازاں یو بی ایس کو تصفیہ حل کرنے کے لیے 780 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرنا پڑی اور تعاون پر برکن فیلڈ کو اس میں سے 104 ملین ڈالرز ملے۔ 2012ء میں رہائی کے بعد انہوں نے کہاکہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے آخر کیوں انہیں اتنے جارحانہ انداز میں قانونی کارروائی میں گھسیٹا جبکہ اس معاملے میں شامل دیگر تقریباً تمام ہی اداروں اور افراد کو ہلکے پھلکے جرمانوں پر ہی اکتفا کیا۔
اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انہوں احتیاطاً سی آئی اے والی بات کو محض اپنی رائے قرار دیا ہے، لیکن تاریخ کے ان سب سے بڑے انکشافات کے مقاصد پر زبردست مشاہدہ بھی پیش کیا۔ “حقیقت یہ ہے کہ اب تک جتنے نام سامنے آئے ہیں وہ امریکا کے دشمنوں کے ہیں۔ روس، چین، پاکستان، ارجنٹائن اور ہمیں ایک بھی امریکی نام اس میں نہیں ملتا؟ اس لیے مجھے تو یہ کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا آپریشن ہی لگتا ہے۔”
اس سوال پر کہ یہ ایک امریکی خفیہ ایجنسی آخر ایسی معلومات کیوں جاری کرے گی جو اسی کے اتحادیوں کو نقصان پہنچائے؟ جیسا کہ برطانیہ ڈیوڈ کیمرون، برکن فیلڈ نے کہا کہ وہ امریکا کے دشمنوں کو گندا کرنے کے منصوبے میں محض ایک ‘کولیٹرل ڈیمیج’ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح یہ انکشافات عوام کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں، اس میں سی آئی اے کا سوچا سمجھا کردار نظر آتا ہے۔
برکن فیلڈ نے کہا کہ اگر این ایس اے اور سی آئی اے غیر ملکی حکومتوں کی جاسوسی کر سکتی ہیں تو یہ ایسے کسی قانونی ادارے میں بھی گھس سکتی ہیں۔ لیکن وہ صرف ایسی معلومات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں جو امریکا کو کسی بھی صورت یا شکل میں نقصان نہ پہنچائے۔ یوں اس پورے معاملے کے پیچھے صریح بددیانتی موجود ہے۔
چند روز پہلے ہی وکی لیکس مطالبہ کر چکا ہے کہ پاناما پیپرز کی تمام دستاویزات عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔ لیکن اس معاملے کو منظر عام پر لانے والے انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے ڈائریکٹر جیرارڈ رائل نے کہا ہے کہ “ہم وکی لیکس نہیں ہیں۔ ہم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ صحافت کو ذمہ دارانہ انداز میں ہونا چاہیے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی سی آئی جے تمام دستاویزات سامنے نہیں لائے گا بلکہ آئندہ چند ماہ تک ٹکڑوں میں، اور ہو سکتا ہے کہ من پسند، معلومات ہی دنیا کے سامنے آتی رہے۔
برکن فیلڈ ٹھیک کہتے ہوں یا ہو سکتا ہے ان کا اندازہ غلط ہو لیکن کم از کم پاناما پیپرز کے اس ہنگامے سے حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کی طرف انہوں نے ایک اہم اشارہ ضرور کیا ہے۔
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...