... loading ...

آج سے 70 سال پہلے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کے صدر ہیری ایس ٹرومین نے جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم گرانے کی منظوری دی تھی اور اس کے بعد انسانی تاریخ کا بدترین قدم اٹھایا گیا۔ 6 اگست 1945ء کو امریکا کے طیاروں نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا جس سے لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار افراد مارے گئے۔ صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ صرف تین دن بعد دوسرے شہر ناگاساکی کو بھی اسی انجام تک پہنچایا گیا جس میں مزید 80 ہزار افراد جان سے گئے۔ ایسا حملہ نہ انسانیت نے پہلے کبھی دیکھا تھا اور نہ اس کے بعد آج تک کسی شہر کو اس بدترین انجام تک پہنچایا گیا لیکن آج 70 سال گزر جانے کے بعد بھی امریکا اپنے ان اقدامات کا دفاع کرتا ہے اور وزیر خارجہ جان کیری کے ہیروشیما یادگار کے دورے کے موقع پر بھی اس ظلم پر کوئی معافی نہیں مانگی گئی۔
جان کیری امریکا کی تاریخ کے پہلے وزیر خارجہ بنے ہیں، جنہوں نے ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کی یادگار پر حاضری دی اور بجائے اس کے کہ امریکا کے اس ظلم پر شرمندگی کا اظہار کرتے، یہ کہا کہ “یہ شہر علامت ہے کہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے۔” کسی کو سوال کرنا چاہیے کہ آخر امریکا نے اپنے جوہری ہتھیار کب تلف کیے جو وہ دنیا سے یہ مطالبہ کررہا ہے؟ بہرحال، جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر دیگر ہم منصب عہدیداران کے ساتھ اس مقام کے دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے اور کئی حلقے سمجھ رہے ہیں کہ یہ اگلے ماہ جی سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما کے دورۂ ہیروشیما کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
ہیروشیما یادگار آمد کے موقع پر جاپانی بچوں نے ہاتھوں میں جی سیون ممالک کے پرچم تھام کر وزرائے خارجہ کا استقبال کیا اور تمام عہدیداران کو کاغذ سے بنی کونجیں دیں جو جاپان میں امن کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ امریکا کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے یادگار پر پھول چڑھائے اور بعد ازاں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے جس میں دنیا سے جوہری ہتھیاروں کو پاک کرنے کا عزم کیا گیا۔ جان کیری نے ہیروشیما امن یادگار اور عجائب گھر کا بھی دورہ کیا کہ جہاں امریکی ایٹمی حملے سے بری طرح جلنے والے افرادکی بھیانک یادیں موجود ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اس دورے کو امریکا کی جانب سے معافی تصور نہ کیا جائے۔ امریکا کی اکثریت آج بھی ہیروشیما اور ناگاساکی حملوں کو مبنی بر انصاف سمجھتی ہے اور کہتی ہے کہ ان ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے ہی جنگ کا خاتمہ ہوا اور کئی جانیں بچیں۔ اس کے مقابلے میں جاپان میں عوام کی اکثریت اسے ایک ظالمانہ قدم سمجھتی ہے۔
گو کہ امریکا اب بھی اپنے ظالمانہ اقدامات پر معافی مانگتا نہیں دکھائی دیتا لیکن جاپان دوسری جنگ عظیم میں اپنے اقدامات اور جنگ کے دوران امریکی جانوں کے نقصان پر معافی طلب کرچکا ہے۔ یہ معافی گزشتہ سال جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے مانگی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...