... loading ...
تحریک انصاف نے سرکاری ٹیلی ویژن کے غلط استعمال اور حکمرانوں کی طرف سے عام طور پر پروپیگنڈے کے ابلاغ کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک زبردست طریقہ اختیار کیا ہے۔ تحریک انصاف نے پی ٹی وی پر چیئرمین عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے نہ صرف مراسلہ لکھ دیا ہے بلکہ اس میں وقت اور مقام کا تعین بھی کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے پی ٹی وی کے سیکریٹری انفارمیشن اور قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر عمران گردیزی کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کے تحت افشا ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ کس طرح عالی رہنماؤں اور شخصیات نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیےغیر قانونی آف شور کمپنیاں قائم کیں۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خاندان کا نام بھی اُن دستاویزات میں شامل ہے۔جس پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دفاع کے لیے 5 اپریل کو قوم سے خطاب کیا اور پاناما لیکس کے معاملے پر اپنی اور اپنے خاندان کی پوزیشن کو واضح کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
تحریک انصاف کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہونے کی حیثیت سے جو صرف عوام کے ٹیکس پر چلتا ہے، پی ٹی وی پرپاکستان کے ہر شہری کا حق ہے۔مگر بدقسمتی سے پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بہت سے اراکین اسمبلی شوکت خانم ہسپتال سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے لیے پی ٹی وی کا استعمال کرچکے ہیں۔چنانچہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا حق ہے کہ وہ بھی پی ٹی وی پر قوم سے خطاب میں شوکت خانم ہسپتال پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔دلچسپ طور پر خط کے اختتامی جملوں میں پی ٹی وی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 10 اپریل کو شام 6 بجے عمران خان کے قوم سے خطاب کے سلسلے میں تمام انتظامات یقینی بنائیں۔ مراسلے میں وقت کے علاوہ مقام کا تعین کرتے ہوئے یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ عمران خان اپنے دفتر سے براہ راست خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے مطالبے پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر ہی پی ٹی وی براہ راست (لائیو) نشریات دے سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن انکوائری چاہتی ہے تو کمیشن کی حمایت کرے، کمیشن تحقیقات کرکے تمام سچائی کو سامنے لائے گا۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن غیر ملکی آڈٹ کرانے کا بھی مجاز ہوتا ہے، اپوزیشن انکوائری چاہتی ہے تو کمیشن کی حمایت کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی تمام خواہشات کمیشن میں جا کر پورا کرسکتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ردِ عمل سے قطع نظر تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کے لئے سرکاری ٹیلی ویژن پر وقت مانگنا سرکاری ٹیلی ویژن کے لیے ایک مثبت تحریک کا آغاز بن سکتا ہے۔ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کا خطاب دراصل ملک کے وزیراعظم کا خطاب نہیں تھا بلکہ یہ ایک خاندان کے سربراہ اور ایک باپ کا اپنے بیٹوں اور خود اپنے لیے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عوام کے پیسوں سے چلنے والے ایک ادارے کو وزیراعظم کس طرح اپنے ذاتی اور خاندانی معاملات کی وضاحت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے لیے عوام کی جیبوں پر ہر ماہ پینتیس روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ یہ رقم عوام کی صوابدید سے نہیں بلکہ جبراً یوٹیلٹی بلز (بجلی کے بلز) کے ساتھ وصول کر لی جاتی ہے۔اس ضمن میں یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ ہر شخص پی ٹی وی کا ناظر ہے۔ ایسے کروڑوں لوگ موجود ہیں جو سرے سے پی ٹی وی کے ناظر نہیں ۔ مگر وہ بھی بجلی کےبلز کے ساتھ پینتیس روپے دینے پر مجبور ہیں۔ بدقسمتی سے اس جبر کے باوجود پی ٹی وی کو ضوابط کے ساتھ نہیں چلایا جاتا۔ وفاقی وزیر پرویزرشید نے ایک خاص شناخت کے لوگوں کو اپنے دور میں پی ٹی وی میں بھرتی کرالیا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی وی کے چیئرمین سے لے کر ایم ڈی تک کسی کے بھی انتخاب کے لیے کو ئی معیار نہیں رکھا گیا۔ حکومت اپنی مرضی سے اپنے من پسند افراد کو جہاں چاہے تعینات کر لیتی ہیں۔ جن پر بدعنوانی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف نے ایک خط کے ذریعے اس صورت حال کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک بالواسطہ طریقہ اختیار کیا ہے۔ اور ایک مراسلے کے ذریعے عمران خان کے لیے بھی اپنی پوزیشن کی وضاحت کا موقع مانگا ہے۔ معاشروں کے بتدریج ارتقا پر یقین رکھنے والے اس مراسلے کو دراصل پی ٹی وی کی بہتری کے لیے ایک اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اور یہ مراسلہ حکمرانوں کے لیے ایک تنبیہ بھی رکھتا ہے کہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن کا ذاتی استعمال کرکے زیادہ عرصے تک من مانی نہیں کر سکتے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...