... loading ...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاناما لیکس پر چیف جسٹس پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس اپوزیشن کی سازش نہیں اس میں سے وہ چیزیں نکلی ہیں جنہیں چھپایا گیا تھا ۔پاناما لیکس میں وزیراعظم کے بچوں کا ذکر آنے پر حکومت کو شوکت خانم پرالزام لگانا یاد آگیا حالانکہ پاناما لیکس میں شوکت خانم کا کوئی ذکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم واحد کینسر اسپتال ہے جہاں غریب علاج کراسکتا ہے اگر وہ بند ہوگیا تو کینسر کا علاج کہاں ہوگا اور اگرعوامی چندے سے بنا اسپتال غلط کام کرتا ہے تو پکڑنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ آف شور کمپنی میں اینڈومنٹ فنڈ لگایا گیا جب کہ شوکت خانم کا فنڈ 40 فیصد سمندر پار سے آتا ہے، منی لانڈرنگ کر کے شوکت خانم کے لیے پیسا نہیں لیا گیا، شوکت خانم کے سارے فنڈ اوپن ہیں، سب دیکھ سکتے ہیں، یہ کون سی سیاست ہے کہ نوازشریف کرسی بچانے کے لیے فلاحی ادارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر 4 الزامات لگے جس کے جوابات دینے پڑیں گے لیکن (ن) لیگ نے جواب دینے کے بجائے شوکت خانم پر الزامات لگادیئے، پاناما لیکس عالمی مسئلہ ہے، نوازشریف اپنا نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سوچیں اور خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔عمران خان نے اس موقع پر خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہوئےشوکت خانم کینسر اسپتال کے حوالے سے تمام الزامات کی چھان بین کی بھی پیشکش کی ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کے تحت اعلیٰ سطح کا خود مختار کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں فرانزک ایکسپرٹ شامل کریں جب کہ عدالتی کمیشن مجھ سے تحقیقات کا آغاز کرے اور کمیشن شوکت خانم، بنی گالا اورمیرے دیگراثاثو ں کی تحقیقات کرے لیکن اگر کمیشن خود مختار نہ بنایا گیا تو ہمارے پاس سڑکوں پرآنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر تین سالوں کے دوران اربوں روپے کا قرضہ چڑھا لیکن یہ موقع پاکستان کے لیے اہم موڑ بن سکتا ہے، ارکان کو وزیر اعظم کو کہنا چاہیے کہ وہ اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیں جب کہ ہم ٹیکس کا نظام درست ،اثاثوں کا اعلان اور نیب کوبہتر کرلیں توباعزت ملک بن سکتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مستند احتساب نہیں ہوگا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور نیا کمیشن نہ بنا تو اس بار ڈی چوک نہیں بلکہ رائے ونڈ کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری ،کرپشن ،غلط بیانی کے الزامات ہیں جب کہ یہ لوگ جھوٹ پر جھوٹ بول کر پھنستے جا رہے ہیں، غریب آدمی ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس دے اور آپ اپنے پیسے باہر رکھیں۔
عمران خان کےقومی اسمبلی میں خطاب کو بعض حلقے آنے والے دنوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ جس میں امکان ہے کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ پھر دھرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...