... loading ...

انسائیڈ ٹریڈنگ، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث پاکستان کے بدعنوانوں کی فہرست میں اول درجے میں شمار کیے جانے والے جہانگیر صدیقی کے” الٹے سیدھے” اور تمام گندے کاموں کے نگراں عمران شیخ کی پچھلے دنوں گرفتاری اور پانچ دنوں کے بعد پراسرار رہائی نے کراچی پولیس ، ایف آئی اے اور کچھ سیاست دانوں سمیت بیشتر کاروباری شخصیات کو تاحال پریشانی میں مبتلا رکھا ہوا ہے۔ یہ پریشانی دراصل اس سبب سے ہے کہ آخر عمران شیخ نے حساس ادارے کی تحویل میں کس کس کے متعلق کیا کیا کچھ زبان سے اُگلا ہے؟ عمران شیخ ہر بدعنوان شخص کی طرح رہائی کے بعد اپنے مقربین اور اُن پر انحصار کرنے والے پولیس افسران اور دیگر سرکاری اداروں کے اہم افراد کو یہی تاثر دے رہے ہیں کہ “سب خیریت سے ہے۔”اور کسی کے بارے میں اُن سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔ مگر درحقیقت عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد خود جہانگیر صدیقی اور اُن کے سمدھی میر شکیل الرحمان کے قریبی حلقے کے لوگ بھی ان دنوں نہایت پریشان ہیں اور وہ اب عمران شیخ کو ایک “اثاثے” کے بجائے “بوجھ” سمجھنے لگے ہیں، جواُن کے بہت سے اُلٹے سیدھے دھندوں کے انتہائی اہم ثبوتوں اور شواہد کے نگران کے طور پر اُن کے لیے کسی بھی وقت بڑی مصیبت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی انتہائی اہم اطلاعات کے مطابق عمران شیخ کو اگرچہ جہانگیر صدیقی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کے متعلق بعض متعین نکات پر معلومات حاصل کرنے کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ مگر اُن سے ملنے والی معلومات نے حساس حلقوں کے تمام متعلقہ افراد کو چونکا دیا ہے کہ کس طرح کراچی پولیس کے ڈی آئی جیز ، ریٹائرڈ سرکاری افسران ، اہم کاروباری شخصیات اور سیاست دانوں سمیت متعدد حلقوں کے مختلف افراد بدعنوانیوں کی ایک آکاس بیل میں لپٹے ہوئے ہیں؟ یہ تمام لوگ کس طرح ملک سے پیسہ بٹور کر بیرون ملک بھیجتے ہیں؟
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق عمران شیخ نے شاہد حیات کے علاوہ اُن پولیس افسران اوربالخصوص “خواجگان” کا تمام کچاچٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے جو “اوپر” کی لامحدود کمائی کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے مختلف ذرائع سے متعلق ہیں۔ اس ضمن میں معلوم ہو ا ہے کہ عمران شیخ کے ارد گردموجود لوگ دراصل ایان علی کی طرح ہی مختلف ماڈل گرلز پر انحصار کرتے تھے جو اُن کی رقوم کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں ۔ اُن ماڈل گرلز کا ایک “دوسرا استعمال” بھی تھا جو یہاں زیر بحث نہیں۔ وجود ڈاٹ کام کو دستیاب اُن ماڈل گرلز کے ناموں کے ساتھ تفصیلات کو کسی اور موقع پر شائع کیا جائے گا۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق عمران شیخ نے اُن تمام افراد کے متعلق تمام معلومات مہیا کردی ہیں جو جہانگیر صدیقی کے علاوہ ایک اور اہم “صحافتی شخصیت “کے بہت سے غیر قانونی ذرائع پر انحصار کی کہانی سناتی ہے۔ یہ معلوما ت جہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں کے ایک ایسے گورکھ دھندے پر روشنی ڈالتی ہے جو اسٹاک ایکسچینج سے لے کر منی لانڈرنگ تک غیر قانونی ذرائع سے دولت جمع کرنے کے مختلف ہتھکنڈوں کو واضح کرتی ہیں۔ اس ضمن میں حساس حلقے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سندھ پولیس اور ایف آئی اے کے بعض اہم افسران کی بے پناہ دولت کے متعلق چھان بین ضروری ہے۔ اس کےعلاوہ اُن افسران کی دولت کن کن ممالک میں موجود ہے ، اُس کا خاموش جائزہ بھی لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق جہانگیر صدیقی نے جس طرح سرکاری افسران کو بدعنوان بنانے کے لیے اُنہیں مختلف سہولیات مہیا کی ہیں، اُس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم جہانگیر صدیقی کی پہلو دار بدعنوانیوں کا مکمل احاطہ کرنے کے لیے مبینہ طور پر تین افراد پر نظر رکھنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جن میں نجم علی ، مناف ابراہیم اور سلیمان لالانیہ کے نام شامل ہیں۔
جہانگیر صدیقی کے قریبی حلقوں میں اب یہ رائے تقویت پکڑ رہی ہے کہ عمران شیخ کی گرفتاری نے بدعنوانیوں کے اس پورے گورکھ دھندے کو تقریباًعریاں کردیا ہے۔ اور اب عمران شیخ پر زیادہ انحصار نہایت خطرناک ثابت ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں بدعنوانیوں کی سب سے خطرناک ملزم جہانگیر صدیقی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ اور وہ اپنے انجام کے بدترین اثرات کی لپیٹ میں سندھ پولیس اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران سمیت پاکستان کے سب سے بڑے ابلاغی ادارے کے سربراہ اور اپنے سمدھی کو کتنا لپیٹ میں لیتے ہیں؟
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...