... loading ...

ایک ایسے وقت میں جب نواز شریف کی حکومت بھارت سے ہر قیمت پر خوشگوار تعلقات کے لیے کوشاں ہے، بھارت کی طرف سے کوئی نہ کوئی ایسا اقدام سامنے آتا ہے جو بھارت نوازحلقوں کے لیے خفت کا سامان پیدا کردیتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات نے پاکستان کے تقریباً تمام ہی حلقوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان دشمنی کی ہر حد کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان میں اپنا کردار اتنا عریا ں کردیا ہے کہ اب یہ بات کسی بھی طرح راز نہیں رہی۔ حساس اداروں نے بلوچستان میں را کا ایک حاضر سروس افسر گرفتار کیا ہے جو بنیادی طور پر بھارتی نیوی سے تعلق رکھتا ہے۔اگر چہ حساس ادارے نےبوجودہ مذکورہ افسر کی گرفتاری کا اصل مقام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق گرفتار افسر کا تعلق ‘را’ سے ہے اور اسے گرفتاری کے بعد تفتیش کیلئے گزشتہ روز (24 مارچ )اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔سلامتی کے اداروں کے مطابق ملزم نے اپنا نام کلبھوشن یادو بتایا ہے اور ملزم کے مطابق اُس کا تعلق ہندوستان نیوی سے ہے۔
یہ ایک کھلا راز ہے جس کے ثبوت سلامتی کے اداروں نے اقوام متحدہ کی سطح تک پہنچائے ہیں کہ بھارت اپنے جاسوسوں کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کررہا ہے اور بلوچستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے میں ملوث ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزم کے حوالے سے ابتدائی چھان بین سے ہی واضح ہو چکا ہے کہ ملزم کے کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں، جبکہ وہ کراچی میں ہونے والی متعدد دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کا ذمہ دار بھی بتایا جارہا ہے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے صوبے کے جنوبی علاقے سےبھارتی خفیہ ادارے “را”کے ایک جاسوس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گرفتاری سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بلوچستان میں جاری شورش میں ہندوستان ملوث ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ سال بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ را اور این ڈی ایس بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کو فنڈز اور تربیت فراہم کررہی ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکام بلوچستان کے اندر جاری تخریب کاری کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا متعدد مرتبہ دعویٰ کرچکے ہیں۔مگر اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ بلوچستان سے کسی بھارتی کردار کی گرفتاری ہوئی ہو۔ اس اعتبار سے یہ حساس اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اُ س نے براہ ِ راست راکے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں حساس اداروں نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے را سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا تھا، جن کا تعلق پاک بھارت سرحدی گاؤں بسیم سے تھا۔
اس طرح دیکھا جائے تو بھارت پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے براہِ راست اپنے ایجنٹوں کو پاکستان کی سرزمین پر بھیجنے تک کے خطرات مول لے رہا ہےاور اس معاملے میں ہر حد کو عبور کر رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...