... loading ...

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کے منحرف رہنماوؤں پر مشتمل اب تک کی بے نام جماعت کانام “پاک سرزمین پارٹی” رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اُنہوں نے 23 مارچ کے تاریخی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ کہا کہ 23 مارچ اس وطن کے بنیاد رکھنے کا دن تھا اور آج کے ہی دن وہ وطن پرستی کی بنیاد رکھیں گے۔
رواں ماہ 3 مارچ کو اچانک مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے منظر عام پر آکر ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اُنہوں نے نئی جماعت کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ جس نے مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔ اس دوران میں منظر سے غائب ایم کیوایم کے مختلف رہنما اُن کی بے نامی جماعت کا حصہ بنتے گیے جن میں ڈاکٹر صغیر احمد ، وسیم آفتاب، افتخار عالم ، رضا ہارون اور انیس احمد ایڈوکیٹ کے نام شامل ہیں۔ مصطفیٰ کمال کی جانب سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کراچی کے باغِ جناح میں ایک جلسہ عام کریں گے۔ جس میں پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ مگر اچانک ایک روز قبل 22 مارچ کو مصطفیٰ کمال کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ وہ 23مارچ کو ہی اپنی جماعت کےنام کا اعلان کر دیں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے پاک سرزمین پارٹی کے نام کو عوامی سطح کے لیے ایک مشکل نام قراردیا ہے۔ اور اِسے اتنا پرکشش نہیں کہا ۔ مگر یہ نام اس اعتبار سے اہم ہے کہ ایم کیوایم سے علیحدہ ہونے والے ان رہنماوؤں نے اپنی سیاسی جماعت کے نام کے تعین میں اس امر سے خود کو آزادرکھا ہے کہ اُن کی سیاسی جماعت کے نام کا کوئی صوتی یا لسانی تاثر متحدہ قومی موومنٹ سے ملتا جلتا ہو۔ اس سے قبل اس طرح کی کوششوں میں جو نام سامنے آتے رہے وہ ایم کیوایم ہی کی ترکیب پر وضع کیے جاتے رہے۔ تاہم مصطفیٰ کمال کی جانب سے جس” وطن پرستی “کا ذکر باربار کیا گیا وہ عام طور پر ایم کیوایم کے ابتدائی سالوں میں” حق پرستی ” کے نعرے جیسا تھا۔
پاک سرزمین پارٹی کے لیے ایک پیچیدہ صورتِ حال اپنی جماعت کے پرچم سے متعلق ہے۔ نئی جماعت نے پہلے سے ہی یہ اعلان کررکھا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی پرچم کو ہی اپنی جماعت کا پرچم بھی بنائیں گے۔ مگر اس میں دشواری یہ ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں پاکستانی پرچم کو اپنی سیاسی جماعت کے پرچم کے طور پر پیش نہیں کرسکتی۔ چنانچہ مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے یہ کہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کا ایک پرچم حتمی شکل دیں گے مگر یہ صرف الیکشن کمیشن کے لیے ہو گا۔ جبکہ وہ اپنی باقی سیاسی سرگرمیوں میں قومی پرچم کو ہی آگے رکھیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی جماعت کے نام کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مخاطبین ملک بھر کے عوام کو قرار دیا۔ اور کہا کہ وہ پہاڑوں پرموجود لوگوں سے سمندر کے کنارے بسنے والے لوگوں سے یکساں طور پر مخاطب ہیں۔ مگر مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر اپنے خطاب کو صرف مقامی حکومتوں کے نچلی سطح پر اختیارات تک محدود رکھا۔ ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل میں یہ موقع زیادہ بڑے اور وسیع تر موضوعات کے احاطے کا تھا۔ مگر اس موقع پر یہ محسوس ہوتا رہا کہ یہ ایک مقامی سطح کے رہنما کا خطاب ہے جو لوکل گورنمنٹ سے آگے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ مگر اُنہوں نے بجا طور پر یہ تاثر دیاکہ “ہم کسی کی طاقت یا اختیارات کو چھیننے نہیں آئے”۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...