... loading ...

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف بھارت سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم اندرونی طور پر زبردست شکست وریخت سے دوچار ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے اندر ایک مرتبہ پھر “پلیئرز پاور” کا مسئلہ سر اُٹھار ہا ہے۔ شعیب ملک کی سربراہی میں ایک گروپ نے ٹیم کے اندرکپتان شاہد آفریدی کے خلاف ایک محاذ بنا دیا ہے۔ شعیب ملک گروپ، جس میں محمد عرفان اور احمد شہزاد شامل ہیں، نے یہ محاذ ایک ایسے وقت پر گرم کیا ہے جب شاہد آفریدی کی ملک کے اندر حمایت میں بہت کمی آگئی ہے۔ یہاں تک کہ خود پی سی بی نے بھی غیر اعلانیہ طور پر اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فوراً ہی بعد شاہد آفریدی کے خود علیحدہ ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے قبل ہی اُنہیں کپتانی سے فارغ کر دیا جائے گا۔
شعیب ملک نے شاہد آفریدی کے خلاف اپنا کھیل ایک ایسے ہی موقع پر شروع کیا ہے جب شاہد آفریدی کے پاس وقت اور موقع کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ وہ پاکستان کے اندر اپنی کھوئی ہوئی حمایت حاصل کرنے کا بہترین موقع بھارت کے ساتھ میچ ہار کر گنوا چکے ہیں۔ جس میں اُن کی ناقص کپتانی اور غلط فیصلوں نے اُن پر تنقید کے دورازے چوپٹ کھول دیئے ہیں۔ یہاں تک کہ اُن کے حامی عمران خان نے بھی اُن کی ناقص کپتانی پر سوالات اُٹھائے ہیں۔ اُنہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں دوسرے ریگولر اسپنر کو نہ کھلا کر عجیب وغریب فیصلہ کیا تھا۔ اس طرح چار فاسٹ بالرز کھلانے کا فیصلہ بھی ناقابل فہم تھا۔ یہ بات بھی کسی کی سمجھ میں نہیں آئی کہ اُنہوں نے اِن فارم بلے باز حفیظ کو کیوں تیسرے نمبر پر نہیں بھیجا اور خود تیسرے نمبر پرکھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمر اکمل خود بھی اوپر کھیلنے کے خواہشمند ہیں مگر شاہد آفریدی نامعلوم وجوہ کی بنا پر اُنہیں اوپر نہیں کھلا رہے۔ چنانچہ عمر اکمل نے اس کے لیے عمران خان کو درخواست بھی کی کہ اُنہیں اوپر کھلانے کے لیے وہ شاہد آفریدی کو سفارش کریں۔ عمران خان کی طرف سے عمراکمل کو اوپر کھلانے کی سفارش کو شاہد آفریدی نے پسند نہیں کیا اور وہ اس پر عمراکمل سے نہایت برہم ہیں۔ عمر اکمل جو اب تک اس گروپ بندی میں شعیب ملک گروپ سے دور رہے ہیں، اب شاہد آفریدی کے بھی قریب دکھائی نہیں دیتے۔ اسی طرح ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ان جھمیلوں سے دور مگر دونوں گروپوں کے درمیان عملاً ایک سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں۔ تاہم اب تک ٹیم میں مستقل پرفارمنس دینے والے محمد حفیظ نے خود کو اس تقسیم سے بالکل الگ رکھا ہے۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...