... loading ...

پاکستان آخر کہاں جارہا ہے؟ کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ وفاق اور صوبے کسی بھی معاملے پر اپنی مرضی سے کوئی بھی فیصلہ کر لیتے ہیں۔ اور کسی بھی جگہ پر کسی بھی مرکزی پالیسی یا ہم آہنگی کا کوئی شائبہ تک نظر نہیں آتا۔ یہ وہ بدقسمت دور ہے جس میں یوم اقبال کی تعطیل معیشت پر بوجھ کہہ کر ختم کردی گئی۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لبرل ازم کا علم اُٹھانے کے بعد بتدریج ایسے اقدامات اُٹھانے شروع کیے جو پاکستان کے تاریخی ،نظریاتی اور قومی تشخص کو مجروح کرتے ہیں۔ اُنہوں نے ایک طرف یوم اقبال کی تعطیل ختم کی ۔ مگر دوسری طرف قومی اسمبلی میں گزشتہ دنوںمسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی پیش کردہ ایک قرارداد منظورکی گئی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے مواقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا۔ اقلیتوں کی حد تک اس مطالبے کو محدود رکھا جاتا تو شاید اس پر کسی کو اعتراض بھی نہ ہوتا۔ اگرچہ اس ضمن میں صحابہ کرام کے ایام اور دیگر مذہبی ایام کے حوالے سے بھی اسی طرح کی تعطیلات کے پہلے سے موجود مطالبات میں بجا طور پر شدت آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ مگر حیرت انگیز طور پر اقلیتوں کےایام کو اب عام تعطیلات کا روپ دینے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سندھ حکومت نے ایک قدم اٹھا لیا ہے اور قائم علی شاہ کی صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں ہولی کے موقع پر 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔یہاں تک کہ صوبائی حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اگرچہ اس سے قبل ہندوؤں کو ہولی کے دن چھٹی دی جاتی تھی مگر اب اِسے عام تعطیل کا روپ دے دیا گیا ہے۔ایسا پاکستان میں پہلی بار ہورہا ہے کہ ہولی کے موقع پر عام تعطیل کر اعلان کیا گیا۔
یہ ایک ایسا عجیب وغریب فیصلہ ہے جو شاید ہی کسی کو قابل قبول ہو۔ ہولی پر تعطیل کا مطالبہ کبھی عوام کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ ہندو برادری پہلے سے ہی اس دن تعطیل پر رہتی ہے۔مگر کبھی ہندوبرادری کی جانب سے بھی یہ مطالبہ نہیں آیا کہ ہولی کے دن صرف اُنہیں ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں اور دیگر پاکستانیوں کو بھی تعطیل دی جائے۔ اس کے باوجود سندھ کی سائیں سرکار نے کمال مہربانی سے کام لیتے ہوئے بغیر کسی مطالبے کے ہی ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
چند ماہ قبل ہندوؤں کی ہی ایک تقریب میں وزیراعظم نوازشریف نے شرکت کرتے ہوئے اُن سے کہاتھا کہ وہ اُنہیں ہولی پر بھی بلائیں ۔ وہ خود پر رنگ ڈلوانا چاہیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے ہی بے چین وزیراعظم، سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد اپنے لبرل ازم کو ثابت کرنے کے لیے کچھ نیا کیا کریں گے؟
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...