... loading ...

امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی “گندی جنگ” کے بارے میں اپنے فوجی و خفیہ اداروں کے ریکارڈز منظر عام پر لائیں گے تاکہ ارجنٹائن کی تاریخ کے اس بدنام باب میں امریکا کی مداخلت پر اٹھنے والے سوالات کو روکا جا سکے۔ اوباما اگلے ہفتے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کا دورہ کررہے ہیں، جہاں 1976ء کی فوجی بغاوت کے 40 سال مکمل ہونے پر آج بھی یہ بحث جاری ہے کہ اس جنگ میں امریکا کا کردار کیا تھا۔ یہ آمریت 1976ء سے 1983ء تک جاری رہی اور ارجنٹائن کی حالیہ تاریخ پر بہت گہرے اثرات مرتب کیے۔ اس دوران ہزاروں افراد کو غائب کردیا گیا یہاں تک کہ سیاسی قیدیوں کے بچے تک چرا لیے گئے۔
صدر اوباما کی سیاسی مشیر سوسن رائس نے کہا کہ ارجنٹائن کی درخواست کے بعد اس دورے پر صدر اوباما مزید دستاویزات کی مخفی حیثیت ختم کرنے کے لیے جامع کوشش کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما آمریت کے شکار افراد کے لیے بیونس آئرس میں واقع یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔
یہ اعلان ارجنٹائن کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ آمریت کے دوران جو کچھ ہوا وہ آج بھی ملک میں ایک اہم بحث ہے۔ ارجنٹائن کے صدر ماریسیو میکر کی کابینہ کے رکن مارکوس پینا نے کہا کہ یہ امریکا کا ایک غیر معمولی قدم ہوگا اور انسانی حقوق کے ادارے بھی اس کا خیرمقدم کریں گے جو اس تقریب میں صدر اوباما کی موجودگی پر سوال اٹھا رہے تھے۔
امریکا ماضی میں اس عرصے کی 4 ہزار دستاویزات منظر عام پر لا چکا ہے لیکن ان دستاویزات سے کہانی کا محض ایک حصہ ہی معلوم ہوتا ہے۔ جیسا کہ وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور ان کے ارجنٹینی ہم منصب کے درمیان 1976ء کی ایک ملاقات کے احوال کے مطابق کسنجر زور دیتے ہیں کہ وہ مخالفین کو خاموش کریں جنہیں اس میں “دہشت گرد” کہا گیا ہے۔ کسنجر نے کہا کہ “اگر آپ کو کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو جلد از جلد کر ڈالیے۔”
ارجنٹائن میں انسانی حقوق کے ادارے بارہا امریکا سے مطالبات کر چکے ہیں کہ وہ باقی معلومات بھی ظاہر کرے تاکہ اس سے کسی ظلم کا پردہ فاش ہونے کی امید پیدا ہو۔
اس نئی مہم کے تحت امریکا ارجنٹائن کی آمر حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اضافی ریکارڈز تلاش کرے گا۔ اس میں امریکی خفیہ ایجنسیوں، پینٹاگون، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صدارتی لائبریریوں میں موجود ریکارڈز شامل ہوگا۔
ارجنٹائن کی حکومت کا اندازہ ہے کہ اس ہنگامے میں کہ جسے “گندی جنگ” کہا جاتا ہے، بائیں بازو کے کم از کم 13 ہزار افراد کو مارا گیا یا غائب کردیا گیا جبکہ انسانی حقوق کے اداروں کا اندازہ 30 ہزار ہے۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...