... loading ...
یہ 21 جنوری 2017ء ہے۔ اس وقت دوپہر کے ایک بجے ہیں اور آپ کے نئے سال کے عہد اور چھٹیوں کی تمام خوشیاں غارت ہو چکی ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو “عظیم تر” بنانے کا عزم دہرایا ہے۔
اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کینیڈا ہجرت کرنا آپ کی جیب پر بہت بھاری ہوگا تو بس اب ایک ہی راستہ بچا ہے۔ خاموشی سے سر جھکا کر ان پالیسیوں پر چلتے رہیں کہ جن کا خاکہ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران وقتاً فوقتاً پیش کیا تھا۔ اب ان پر عملدرآمد کا وقت ہے۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں آگے کیا ہونے والا ہے:
آپ ایک عظیم امریکا چاہتے ہیں نا؟ ملے گا، ضرور ملے گا۔ امریکا کے پاس اب دنیا بھر کے سیاحوں کے دیکھنے کے لیے ایک عجوبہ موجود ہے، جدید دنیا کا دسواں عجوبہ، عظیم دیوار میکسیکو! دیوار چین کے تعمیراتی شاہکار تھی، اس کی مقبولیت سے حسد میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے یہ دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف امریکی باشندوں کو تحفظ کا احساس ملے گا بلکہ ہمیں تصویریں کھینچنے کے لیے بھی ایک شاندار جگہ حاصل ہوگی۔
یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ جب سے ٹرمپ کا اسلاموفوبیا کا خاص مزاج پروان چڑھا ہے امریکا میں مسجدوں پر حملوں اور اسلام مخالف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ سور کے سر کاٹ کر مسجدوں میں پھینکنے کے واقعات بھی کافی دیکھنے کو ملے۔ اب حالات مزید خراب ہوں گے اور امریکا میں مساجد ماضی کی بات بن جائیں گی۔
آپ نے شاید دیکھا ہو کہ ٹرمپ ذرائع ابلاغ کی سرعام تذلیل کرتے ہیں۔ امریکا میں ذرائع ابلاغ کو مکمل آزادی حاصل ہے لیکن پھر بھی چند قانونی طریقے ایسے موجود ہیں جن کے ذریعے ٹرمپ انہیں لگام دے سکتے ہیں۔
گورے کے علاوہ آپ کا رنگ جو رنگ ہو، اب آپ کی شامت آ چکی ہے کیونکہ ٹرمپ پولیس کو ملک کا سب سے مظلوم طبقہ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ اصل حالت یہ ہے کہ 2015ء میں سیاہ فاموں کی تحریک چلنے کے باوجود پولیس کے ہاتھوں 1134 سیاہ فام نوجوان مارے گئے۔ ٹرمپ تو ویسے ہی وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے پولیس کو اختیارات واپس کرنا چاہتے ہیں۔ آگے آپ خود ہی عقلمند ہیں۔
روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ قریبی دوستی کو ایک طرف رکھ دیں تو بین الاقوامی رہنماؤں کو دوست بنانے میں ٹرمپ اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ میکسیکو کے ایک سابق صدر نے دیوار بنانے کے خیال پر ٹرمپ کو گالی تک دی کہ جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ دیوار بنائیں گے اور اس کے پیسے بھی میکسیکو سے لیں گے۔ چین کے بارے میں ٹرمپ جو سوچتے ہیں، وہ تو ہم جانتے ہی ہیں۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ٹرمپ ویکسین مخالف ہیں۔ اب خسرہ جیسی عام بیماریاں جن کو ویکسین کے ذریعے قابو کیا گیا ہے، ٹرمپ کی مہربانی سے ایک مرتبہ پھر عام ہوں گی۔ مبارک ہو!
ٹرمپ بارہا یہ ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ کم از کم تنخواہ 7.25 ڈالرز فی گھنٹہ ہونے کے قائل ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ امریکا میں رہنے والا ایک شخص سال بھر کی جدوجہد اور پھر ٹیکس کٹوتی کے بعد کل 14 ہزار ڈالرز بھی نہیں کما سکے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکا کے کئی شہروں میں کم از کم 15 ڈالرز تنخواہ کی مہم چل رہی ہے ٹرمپ کے صدر بنتے ہی معاملات الٹ گئے ہیں۔
خیر، یہ سب باتیں تو مذاق میں ہو گئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ٹرمپ صدر بنے تو امریکا میں غریب، تارکین وطن، سیاہ فام و دیگر نسل کے افراد، عورتوں اور مسلمانوں کے لیے حالات بدترین ہو جائیں گے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...