... loading ...
بھارتی فورسز کے ہاتھوں مسلسل شدید تعذیب کا نشا نہ بننے والے اور 4 جواں سال بیٹوں اور2بھانجوں کے جنازوں کو کاندھا دینے والے صبر و استقامت کی علامت لسہ خانؒ 87سال کی عمر میں اپنے گھر واقع سونہ براری کوکرناگ میں انتقال کر گئے۔ انہیں اپنے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔
لسہ خانؒ کے بڑے فرزند 32سالہ مختار احمد تحریک المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے، وہ 1996میں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے اور اس جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے لسہ خان کے تین منزلہ مکان اور گاوخانہ کو نذر آتش کر دیا۔ نومبر 1999 میں لسہ خان کے فرزند چھوٹے بیٹے 13سالہ محمد عباس اور ان کے18سالہ بھانجے فرید ڈار ولد ولی ڈار اْس وقت شہادت سے سرفراز ہوئے جب فوج نے انہیں ایک جھڑپ کے دوران “انسانی ڈھال” بنادیا اور پھر ان پر بے تحا شہ گولیاں چلائیں۔۔ تیسرا بیٹا 25 سالہ اعجاز احمد اور 26سالہ بھانجا، حبیب اللہ خان جو حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے اکتوبر 2002ء میں ایک طویل جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔ لسہ خانؒ کا چوتھا بیٹاحسن خان بھی حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھا تاہم وہ 1990ء میں گرفتار ہوا تھا اور رہائی کے بعد اس نے مجاہدین کی صفوں میں واپس شامل ہونے کے بجائے گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کی شادی ہوئی، وہ ایک بیٹے اور ایک بیٹی کا والد بھی بنا۔ اپریل2003ء میں اسے فوج اور ریاستی ٹاسک فورس نے گرفتار کیا اور شدید تعذیب کا نشا نہ بناکر بیہوشی کی حالت میں نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا۔ وہ روبہ صحت نہیں ہو سکا۔ اس کے گردے اور پھیپھڑے بدترین ٹارچر کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں بظاہر یہ واحد سہارا بھی چھن گیا۔ اس کی شہادت کے بعد اس کی بیوی نے دوسری شادی کی اور بچوں کو لسہ خان اور اس کی بیوی نبضہ کے حوالے کرکے اپنے گھر چلی گئی۔
لسہ خان خود بھی بھارتی فورسز کے عتاب کا شکار ہوتا رہا۔ بھارتی فورسز اور بھارتی پولیس اسے اکثر حراست میں لے لیتی اور کئی کئی دنوں تک شدید ٹارچر کا نشا نہ بناکر چھوڑ دیتی، لیکن لسہ خان صبر و استقامت کے ساتھ ہر تکلیف سہتا رہا۔ لیکن اس دوران اس کی آنکھیں، پھیپھڑے، گردے اور دل مسلسل ٹارچر کے نتیجے میں متاثر ہوئے اور وہ پچھلے تیں سالوں سے گھر کے اندر تک محدود ہوچکے تھے۔ ان کی اہلیہ نبضہ بیگم جو خود بھی صبر و استقامت کی ایک مثال ہیں اور امت کی عظیم ماؤں میں شا مل ہیں، کا کہنا ہے کہ “ان ساری مشکلات کے باوجود وہ کبھی مایوس نہ ہوئے بلکہ انہیں اپنے بیٹوں کی شہادت پر فخر تھا۔ علالت کے باوجود بھی وہ عبادت کرتے رہے اور روح قبض ہونے سے عین قبل بھی وہ عبادت میں ہی محو تھے”۔
الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے ماجد مقبول نے اگست 2011ء میں جب اس جوڑے سے ملاقات کی تو وہ حیرت زدہ ہوگیا کہ سب کچھ لٹنے کے باوجود لسہ خان اور نہ ہی نبضہ بیگم مایوس ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ نبضہ بیگم اور اس کے شوہر لسہ خان کے چار بیٹے شہید اور دو رہائشی مکان آزادی کی جنگ کی نذر ہوگئے۔ نبضہ اور لسہ خان کے پاس اللہ پر غیر متزلزل ایمان کے سوا کچھ بھی نہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ان کے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ نبضہ اپنے بچوں کوزندہ سمجھتی ہے وہ ان کی تصویروں سے باتیں کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے تمام بیٹے زندہ ہیں اور پھر ایک توقف کے بعد اپنی اس بات میں یہ اضافہ کرتی ہیں کہ البتہ ہم سب مرچکے ہیں‘‘۔ تاریخ گواہ ہے، جس قوم میں لسہ خانؒ اور نبضہ بیگم جیسے عشاق موجود ہوں، اس قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا۔ جسمانی غلامی سے خوفناک ذہنی غلامی ہے اور لسہ خان نے جا تے جا تے پوری ملت کو اس حقیقت سے آگاہ کردیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...