... loading ...

بھارت کے طالب علم رہنما کنہیا کمار ضمانت پر رہائی پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی واپس آ گئے ہیں اور ایک شاندار اور یادگار تقریب کے ذریعے ماحول کو ایک بار پھر گرما دیا ہے۔ اس تقریر نے نہ صرف بھارت میں عام ذرائع ابلاغ پر بلکہ سوشل میڈيا پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔ کنہیا کمار کو تین ہفتے قبل بغاوت کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ 2001ء میں بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کے الزام پر پھانسی کی سزا پانے والے افضل گورو کی ہلاکت کے خلاف منعقدہ ایک تقریب میں شامل تھے۔ حکام نے ان پر ملک مخالفت نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا۔
کنہیا کمار کے ساتھ دو دیگر طلبا کی گرفتاری نے ملک میں قومیت کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دیا اور اختلاف رائے اور آزادی اظہار کے خلاف حکومتی رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ دہلی کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر کنہیا کمار پر حملہ بھی کیا لیکن بالآخر وہ گزشتہ روز رہا ہوگئے۔
تقریر میں لگ بھگ 3 ہزار طلبا نے شرکت کی اور یہ کئی خبری چینلوں پر براہ راست بھی نشر کی گئی۔ اس تقریر میں کنہیا کمار نے چند یادگار جملے کہے جیسا کہ:
“لڑنے والے لوگ ذمہ دار نہیں ہیں، لڑانے والے لوگ ذمہ دار ہیں”
“کیا آزادی مانگنا غلط ہے؟ یہ کہتے ہیں کہ کس سے آزادی مانگ رہے ہو؟ کیا بھارت نے کسی کو غلام کر رکھا ہے؟ وہ بھارت سے نہیں، بھارت میں آزادی مانگ رہے ہیں”
“جو آزادی ہم چاہتے ہیں، غریبوں کے لیے، مزدوروں کے لیے، پسے ہوئے طبقوں کے لیے، وہ آزادی ہم لے کر رہیں گے”
“جس تحریک کو تم دبانا چاہتے تھے، وہ تحریک آج کتنی بڑی ہو کر ابھری ہے”
“سورج کو سو بار چاند کہہ لیں، وہ آپ کے ہزار بار کہنے سے بھی چاند نہیں بنے گا۔ آپ جھوٹ کو ہی جھوٹ بنا سکتے ہیں، آپ سچ کو جھوٹ نہیں بنا سکتے”
“اس جدوجہد کو تم دبا نہیں سکتے، اس کو جتنا دباؤ گے، یہ اتنا ابھرے گی”
“جے این یو والے بھارت سے نہیں، بھارت کو لوٹنے والوں سے آزادی چاہتے ہیں”
“ہم کیا چاہتے ہیں؟ آزادی! ہم لے کے رہیں گے آزادی! ہم لڑ کر لیں گے آزادی!”
آپ پوری تقریر یہاں سن سکتے ہیں
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...