... loading ...

ایک ایسے موقع پر جب بھارت کی ایک یونیورسٹی کے 6 طالب اس لیے بغاوت کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر افضل گورو کے حق میں نعرے لگائے تھے، کانگریس کے رہنما پی چدمبرم کہتے ہیں کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ افضل گورو 2001ء میں پارلیمان پر حملے میں کس حد تک ملوث تھے۔
بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ اتحادی حکومت کے وزیر داخلہ و وزیر خزانہ چدمبرم کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ایک دیانت دارانہ رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے کہ افضل گورو کا معاملے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ حکومت میں ہونے کی وجہ سے یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ عدالت نے فیصلہ غلط سنایا تھا، کیونکہ دراصل یہ حکومت تھی کہ جس نے پھانسی چڑھائی۔
افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو دہلی کی تہاڑ جیل میں عجلت میں اور مکمل طور پر خفیہ انداز میں پھانسی دی گئی۔ انہیں مجرم ٹھیرانا اور سزائے موت دینا سخت تنازع کا باعث بنا کیونکہ ایک حلقہ سمجھتا تھا کہ انہیں غلط سزائے موت دی گئی ہے۔
کانگریس کی حکومت کو افضل گورو کو اچانک پھانسی دینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس نے اتنی جلدی دکھائی کہ افضل گورو کے اہل خانہ تک کو اطلاع نہیں دی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ دراصل کانگریس انتخابات سے قبل عوام میں یہ تاثر پیدا کرنا چاہ رہی تھی کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے۔
حال ہی میں ایک نئی بحث نے بھارت میں جنم لیا ہے کہ جہاں دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی کے چھ طلبا کو بغاوت کے مقدمے کا سامنا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے افضل گورو کی تیسری برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا اور ریاست مخالف نعرے بلند کیے تھے۔ چدمبرم کا کہنا ہے کہ افضل گورو کا پارلیمان حملے کی سازش میں ملوث ہونا یقینی نہیں، اگر وہ ملوث تھا بھی تو یہ معلوم نہیں ہے کہ کس حد تک شامل تھا۔ زیادہ سے زیادہ اسے عمر قید دی جا سکتی تھی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...