... loading ...

آصف علی زرداری کا فوجی قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بیان ایک معمہ بن چکا ہے۔ جس پر خود پیپلز پارٹی کے رہنما نہ صرف یہ کہ مکمل ادھیڑ بن کے شکارہیں بلکہ وہ واضح طور پر الگ الگ موقف کے ساتھ تقسیم بھی دکھائی دیتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے گزشتہ روز فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ اور اُس بیان کو آصف علی زرداری کی اب تک کی سیاسی پوزیشن سے مختلف بلکہ ایک یوٹرن پر محمول کیا گیا تھا۔ مگر اب یہ کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری نے ایسا کوئی بیان سرے سے دیا ہی نہیں۔ مگر آصف علی زرداری کے بیان اور اُس بیان کی وضاحت کے درمیان بہت سارے پہلو توجہ طلب قرار دیئے جارہے ہیں۔
اس معاملے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کے اجراء سے لے کر اس کی وضاحت تک کہیں پر بھی پیپلز پارٹی کے سرکاری ذرائع استعمال نہیں ہوئے۔ آصف علی زرداری سے منسوب یہ بیان دراصل اُن کے ایک قریبی رفیق محسن نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ مگر یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوا۔ اس سے قبل یہ عام طور پر ہوتا رہا ہے۔ رواں ماہ ایسے دومواقع آئے جب محسن نقوی نے آصف علی زرداری کے بیانات جاری کئے۔ محسن نقوی کی جانب سے 2 فروری کو پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین اور 16 فروری کو نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں کے حوالے سے بیانات جاری کئے گئے۔ چنانچہ سابق صدر کے حوالے سے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جاری کیا گیا محسن نقوی کا بیان کوئی اجنبی مشق نہیں تھی۔ مگر آصف علی زرداری نے اس بیا ن کے بعد اپنی وضاحت کے لئے پارٹی کے ترجمان کو ایک مرتبہ پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زحمت نہیں دی۔ اور اُنہوں نے جیو ٹی وی کے اینکر حامد میر کو ایک ٹیلی فون کرکے بیان کے اُس حصے سے لاعلمی ظاہر کی جو فوجی سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تھا۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران پیپلز پارٹی کے بعض رہنما آصف علی زرداری کے وضاحت سے پہلے والے بیان کی حمایت میں ایک پوزیشن بھی لے چکے تھے۔ یہاں تک کہ پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی رکن خرم جہانگیر وٹو نے تو پنجاب اسمبلی میں اس کے حق میں ایک قرارداد تک جمع کرادی ہے۔ بعض سیاسی ماہر ین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کے حوالے سے سامنے آنے والی وضاحتیں بجائے خود وضاحت طلب ہیں۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...