... loading ...

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی ایف آئی اے کی کارروائیوں پر کسی غلط فہمی کا شکار ہے توعدالتی اسکروٹنی کے لئے تیار ہیں، اگر تحفظات ہیں تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو ان اسکینڈلز کے بارے میں متعلقہ افسران بریفنگ دینے کو تیار ہیں، پھراس کے بعد وہ خود فیصلہ کرلیں کہ اس میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت کی گنجائش تھی،ان اسکینڈلز پر آگے نہ بڑھیں تو یہ کسی جرم سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں شاید واحد اسلامی مملکت ہوگی جہاں پچھلے دور حکومت میں حج اور عمرہ میں بھی کرپشن کی گئی، آج پیپلزپارٹی کی جانب سے مجھ پر تنقید کی جاتی ہے، کاش وہ اپنے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن پر غور کرتے، ایف آئی اے عدالتی حکم پر حج کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، ساری کارروائی سیاسی مصلحت سے پاک ہے، ہم نے ایف آئی اے کو حکومتی مداخلت سے بھی دور رکھا، کبھی ایف آئی اے کو نہیں کہا کہ اس کو پکڑ لو یا اس کو چھوڑ دو۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے ان خیالات کا اظہار خود اُن کی جانب سے ایف آئی اے کے معاملات پر عدالتی کمیشن کے قیام کی پیشکش کو سندھ حکومت کی جانب سےقبول کرنےپر جوابی ردعمل کے طور پر کیا ہے۔سندھ حکومت کی طرف سے وزیرداخلہ کی پیشکش قبول کرنے کے فیصلےکے ساتھ کہا گیا تھا کہ وہ کے ایم سی کی پندرہ ہزار فائلوں کو ایف آئی اے کی جانب سے اُٹھا کرلے جانے کے معاملے کی عدالتی کمیشن کی طرف سے چھان بین کرائیں کہ کیا اُنہیں اس کا قانونی اختیار تھا یا نہیں۔ وزیرداخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اس پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کمیشن چھوٹے چھوٹے معاملات پر نہیں بنایا جاسکتا۔اگر میگا اسکینڈلز پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں تو میں تمام سیاسی جماعتوں کو حقائق دینے کو تیار ہوں اور اگر اس پر ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی تیار ہیں لیکن کمیشن میں ایسے ججز کا انتخاب کرلیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی ہے کہ ایف ائی اے کو پاکستان کا ادارہ بنایا جائے جس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہ ہو، ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن میں ریکوری اربوں روپے میں ہونے لگی ہے جو 2013 سے قبل کروڑوں میں تھی، اور 15-2014 کے اعداد و شمار کے مطابق ایف آئی اے نے قومی خزانے میں 14.6 ارب روپے تک جمع کرائے، ایف آئی اے کی اچھی کارکردگی ہے، اس لئے اس ادارے کی کارکردگی کو سیاسی بیان بازی کی نذر نہ کیاجائے۔
وزیر داخلہ نے نیب سے متعلق وزیر اعظم کی جانب سے سخت ردعمل دیئے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب سے ناراض ہے اور نہ خوفزدہ ہے۔ حکومت نیب کے پرکاٹنے کی ہر گز کوشش نہیں کررہی۔ چودھری نثار نے وزیراعظم کے بیان کا پس منظر واضح کرتے ہوئے کہا کہ چند بڑے بزنس مین وزیراعظم کے پاس آئے اور انہیں باور کرانے کی کوشش کی کہ ان سے ناانصافی ہورہی ہے اور نیب انہیں خوفزدہ کررہی ہے جب کہ ایک بڑے بزنس مین نے میری موجودگی میں وزیراعظم کے سامنے نیب کی جانب سے خوفزدہ کئے جانے کی بات کی جس پر وزیراعظم نے میڈیا میں آکر اظہار خیال کیا اس لئے وزیراعظم کے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ چیئرمین نیب حکومت اوراپوزیشن کی رضامندی سے منتخب ہوئے اس سے پہلے پرویز مشرف یا آصف زرداری کی ایما پر منتخب ہوتے رہے، نیب تو اصل میں بنی ہی مسلم لیگ (ن) کے خلاف تھی، پیپلزپارٹی دورمیں جوچیرمین نیب مقررہوئے اس میں میری مشاورت شامل نہیں تھی،گزشتہ پانچ سالوں میں ایف آئی اے ایک مذاق تھا، ہم نے کبھی یہ واویلا نہیں کیا کہ صوبائی خودمختاری پرحملہ ہوگیا، ہم نے عدالت میں جاکر مقدمہ پیش کیا، اگر حکومت سندھ کو کسی ایک کیس پر تحفظات ہیں توان کے پاس ایک راستہ ہے کہ عدالتوں میں جائیں،اگر سندھ حکومت کو ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر تکلیف ہے تو اسے سیاسی بنانے کے بجائے کیس عدالت میں پیش کرے۔
بھارتی ایئرفورس بیس پٹھان کوٹ حملے پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق بھارت نے کچھ موبائل نمبرزاور نام شیئرز کئے تھے، ان سب پر ابتدائی تفتیش ضرور ہوئی ہے مگر اصل تفتیش تب ہوسکتی ہے جب مقدمہ درج ہو اس لئے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا لیکن مخالفین نے ایف آئی آرکو طرح طرح سے ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی، قانونی پیش رفت کے لئے ضروری ہے کہ ایف آئی آر درج ہو، جب ممبئی کا واقعہ پیش آیا تو ایف آئی آر پاکستان میں درج ہوئی جب کہ دوسری طرف سے موقف ہے کہ واقعہ کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی اور یہاں سے لوگ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھارت جائے گی جس کے لئے بھارت کو خط لکھا جاچکا ہے جس کا جواب اتفاق میں ملا مگر ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ جب بھی ٹیم کو آنا ہو تو 5 دن پہلے آگاہ کیا جائے جب کہ بھارتی اطلاعات کی بنیاد پر کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں لیکن ان گرفتاریوں کا ٹیلی فون نمبرز یا ناموں سے کوئی تعلق ہے یا نہیں اس کی تفتیش ہونا باقی ہے۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...