... loading ...
وزیرا عظم میاں نوازشریف کی جانب سے نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کو گزشتہ روز (16 فروری ) کو خبردار کیا گیا ہےکہ وہ محتاط رہ کر کام کریں ورنہ اُن کے ہاتھ باندھنےاور قانون میں ترمیم کے لئے بھی سوچا جاسکتا ہے۔ بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا تھاکہ نیب حکام کرپشن اور دیگر الزامات کی تصدیق کئے بغیر معصوم لوگوں کے گھروں اور دفاتر میں داخل ہورہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میں یہ معاملہ متعدد بار چیئرمین نیب کے نوٹس میں لایا ہوں۔ انھیں ہر صورت نوٹس لینا چاہیے۔ بصورت دیگر، حکومت اس حوالے سے قانونی اقدامات کرسکتی ہے۔
وزیراعظم کے یہ الفاظ واضح کرتے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری یہ چہ مگوئیاں بالکل درست تھیں کہ احتسابی ادارے اب پنجاب کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ مگر وزیراعظم کے عوامی سطح پر چیئرمین نیب کو خبردار کرنے سے ملک بھر میں مختلف نوعیت کی قیاد آرائیوں نے جنم لے لیا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب حکومت اور شریف برادران کے قریبی ساتھیوں کے خلاف پہلے سے جاری تحقیقات میں حالیہ ہفتوں میں ٹھوس پیش رفت دکھائی ہے۔ جس کی وجہ سے نواز حکومت اب پریشان دکھائی دیتی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق نوازشریف کے قریبی حلقوں میں یہ رائے مستحکم طور پر پائی جاتی ہے کہ نیب کی طرف سے حکومت کے خلاف کی جانے والی حالیہ تحقیقات محض چیئرمین نیب کی مرضی سے نہیں ہو سکتی۔ اس لئے اس کی پشت پر کچھ”پراسرار” ہاتھ یقینی طور پر کہیں نہ کہیں موجود ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق نیب نے ایسے تقریباً نو مقدمات پر تفتیش کے دانت تیز کردیئے ہیں جو مبینہ طور پر نواز حکومت کی پریشانی کاباعث بن رہے ہیں۔ نیب میں دو مقدمات براہِ راست شریف برادران کے خلاف زیر تفتیش ہیں۔ جن میں سے ایک رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانیوں سے متعلق ہے۔ اطلاعات کے مطابق 2000ء میں قائم کئے گیے اس مقدمے میں نیب نے ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ دوسرا مقدمہ ایف آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں سے تعلق رکھتا ہے۔ نیب ان دونوں مقدمات کو اواخر مارچ میں حتمی شکل دے رہی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نیب کی طرف سےواضح پیش رفت بھی کافی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب کے تفتیشی حکام نے دسمبر 2015ء کو تحریری طور پر چیئرمین نیب کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور اُن کے پاس اس حوالےسے کافی ثبوت موجود ہیں۔ نیب نے اس ضمن میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں سے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھی بدعنوانیوں کے کافی سے زیادہ ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں۔ اس ضمن میں نیب لاہور ، میٹرو اورینج ٹرین پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عامر لطیف کو گزشتہ ہفتے گرفتار بھی کر چکی ہے۔ جسے پنجاب حکومت نے پہلے سے نادہندہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کا ایک اور پراجیکٹ دے دیا ہے۔ اُن پر غلط ادائیوں اور وصولیوں کا ٹھوس مقدمہ ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق عامر لطیف کی گرفتاری کے بعد نیب کو مزید اہم ثبوت میسر آگیے ہیں۔
پنجاب کے صوبائی وزیر رانا مشہورکے مشہور اسکینڈل میں رشوت کی رقم وصولی کا مقدمہ بھی نیب میں حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں نیب لاہور نے رانا مشہود کی گرفتاری کے لئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کررکھی ہے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کی تحقیقات بھی وزیر اعظم کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہیں۔ جس میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سیکریٹری پٹرولیم اور سیکریٹری خزانہ کو بھی ملوث گردانتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔ اسی طرح نیب راولپنڈی میٹروٹرین کے منصوبے کی تحقیقات بھی کررہا ہے۔جس میں اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری اور نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو اپنے انتہائی قریبی دوست اور ایم سی بی کے مالک میاں منشاء کے خلاف نیب کی تحقیقات بھی انتہائی پریشان کر رہی ہیں۔ نیب نے اس پر ایک مفصل رپورٹ تیار کرلی ہے اور نجکاری کے اس پورے منصوبے کے مشکوک ہونے کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر کے خلاف بھی شوگر ملز کے ایک اسکینڈل میں تیز رفتار تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسکہ اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لیگی قانون سازوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دیگر قریبی ساتھیوں کو بھی بعض معاملات میں نیب کی طرف سے تفتیش کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے نیب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی متعدد کوششیں کی جاچکی ہیں۔ مگر حکومت کے تمام اندیشے اپنی جگہ جوں کے توں برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ آئین کے سیکشن 270 کے مطابق نیب کا چیئرمین انتظامی امور میں آزاد اور کسی کو جواب دہ نہیں ہو تا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...