... loading ...

سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے مرحوم محمد مقبول بٹ کو 32ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی قوم کے لوگوں کی آزادی کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔تنظیم کے لیڈرکنور پال سنگھ نے مرحوم محمد مقبول بٹ کی والدہ کو ’’باہمت خاتون‘‘ کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے کشمیر کاز کیلئے اپنے چار لخت جگروں کو قربان کیا۔اس سلسلے میں کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق تنظیم کے لیڈر کنور پال سنگھ اور انسانی حقوق کے علمبردار ہر پال سنگھ چیمہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرحوم نے بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کیلئے اپنے قوم کے لوگوں کیلئے اپنی جان قربان کی اور موت کو گلے لگایا ۔ان کا کہناتھا کہ محمد مقبول بٹ نے تختہ دار کو صرف اور صرف اپنے قوم کے لوگوں کی آزادی یقینی بنانے کیلئے چوما ۔
دونوں لیڈران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت ہند نے11فروری1984کو محمد مقبول بٹ کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جسم کو بے جان تو کردیا،لیکن تب سے اب تک ہزاروں مقبولوں نے جنم لیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومین محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے با قیات اہلخانہ کو واپس نہ کرنا انسانی حقوق کی بدترین مثال ہے۔تنظیم کے لیڈرکنور پال سنگھ اور انسانی حقوق کارکن ایڈوکیٹ ہر پال سنگھ چیمہ نے مرحوم محمد مقبول بٹ کی والدہ کو ’’باہمت خاتون‘‘ کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے کشمیر کاز کیلئے اپنے چار لخت جگروں کو قربان کیا ۔
ادھرسید علی گیلانی کی قیادت میں آل پارٹیز حریت کا نفرنس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی میں محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسیوں کے سلسلے میں طالب علموں کے پْرامن مظاہرے کے خلاف پورے بھارت میں اْٹھے شوروغل کو ناقابل فہم اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کشمیری طالب علموں کو کوئی گزند پہنچی تو اس کا کشمیر میں شدید ردّعمل سامنے آئے گا اور اس کے لئے بھارتی حکومت براہ راست ذمہ دار ہوگی۔ترجمان کے مطابق نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طالب عملوں نے کوئی تشدد کیا ہے اور نہ کوئی تخریبی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ البتہ اس کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ، ویشوہندو پریشداور بھارت کے میڈیا مافیا نے جس طرح کا رد عمل دکھا یا ہے، وہ کسی بھی طور منصفانہ اور سمجھ میں آنے والا نہیں ہے۔ ترجمان نے اس بات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت جیسے جمہوری دعوے والے ملک میں پالیسی سازی اب ٹی وی چینلوں کے اینکرز کے رحم وکرم پر آگئی ہے اور وہ جس کے خلاف چاہتے ہیں، پورے دیش میں ہواکھڑا کردیتے ہیں، انتظامیہ ، پولیس یہاں تک کہ عدلیہ بھی ان کے خودساختہ فیصلوں کے خلاف نہیں جاسکتے اور وہ ان کی آواز میں آواز ملاتے ہیں۔واضح رہے کہ مقبول بٹ کو 11فروری 1984اور افضل گورو کو 9فروری2013میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور وہیں جیل کے احاطے میں ہی انہیں دفنا یا گیا۔9اور 11فروری مقبوضہ ریاست میں ہڑتال رہی اور کشمیری عوام نے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف مطاہرے کئے گئے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...