... loading ...

لشکر جھنگوی کی جانب سے حیدرآباد جیل توڑنے کے ایک ایسے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس پر عمل درآمد کے لئے تقریباً نوے فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔مگر پاک فوج نے اِسے روبہ عمل آنے سے پہلے ناکام بنادیا۔ کراچی میں ایک انکشافات سے بھرپور پریس کا نفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد جیل توڑنے کے منصوبے کا ہدف ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث ایک اہم ترین ملزم خالد عمر شیخ سمیت دہشت گردوں کے تقریباً سو ساتھیوں کو فرار کرانا تھااور ساتھ ہی 35 سے 40 افراد کا قتل کرنا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ سنسنی خیز انکشاف بھی کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے جیل توڑنے کے منصوبے پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔مگر انٹلیجنس اطلاعات کی بنا پر کارروائی کرکے اس میں ملوث گینگ کو پکڑ لیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جیل توڑنے کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھاجہاں سے پلاسٹک کے کنٹینرز کا کاروبار شروع کیا گیا۔ اور پھر مختلف قسم کااسلحہ اور دیگر بارودی مواد واشنگ مشینوں کی موٹریں نکال کر اس میں محفوظ کرکے حیدرآبا د پہنچایا جاتا تھا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے خود کش گاڑی، بھاری تعداد میں بارودی مواد اور جیل کا ہاتھ سے بنا ہوا نقشہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو اس پورے منصوبے میں جیل کے ایک کانسٹیبل کا تعاون بھی حاصل تھا، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کراچی آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیل سےبات کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے تاہم ابھی اس میں مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ستمبر 2013 میں شروع ہونے والے آپریشن سے قبل کراچی میں جرائم عروج پر پہنچے ہوئے تھے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز کی شرح بہت زیادہ تھی مگر اب اس پر بڑی حد تک قابو پایا گیا۔ کراچی میں اب تک سات ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے جن میں 12 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں تقریباً 6 ہزار افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا، جبکہ تقریباً 9 ہزار چھوٹے بڑے ہتھیار اور 4 لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں، آپریشن کے دوران القاعدہ برصغیر کے نائب امیر سمیت 94 خطرناک دہشت گردوں کو پکڑا گیا جن میں سے 26 کے سروں کی قیمتیں مقرر تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے دوٹوک طور پر یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے اور شہر میں القاعدہ کو مالی مدد فراہم کرنے والے بارہ ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں، جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 15 ایسے کارندے پکڑے گئے جو دھماکا خیز مواد کے ماہر تھے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں تین بڑے دہشت گرد گروپس القاعدہ برصغیر، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اور کالعدم لشکری جھنگوی ملوث ہیں جبکہ دیگر چھوٹے گروپس آپس میں مل کر دہشت گردی کی کوششیں کر رہے ہیں۔دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گروہ کراچی میں دہشت گردی کرتا رہا ہے، کراچی ایئر پورٹ حملہ، کامرہ ایئربیس، سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں یہی گروہ ملوث ہے، چوہدری اسلم کو بھی ان ہی دہشت گردوں نے ہلاک کیا، جبکہ اس گروپ کے مثنیٰ، نعیم بخاری اور صابر خان نامی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کراچی آپریشن سے آنے والی بہتری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں 69 فیصد، بھتہ خوری کے واقعات میں 85 فیصد اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے اور یہ آپریشن شہر میں مکمل بحالی امن تک جاری رہے گا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے یہ کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب15 جون 2014 ء سے شروع ہوا جس کے تحت فاٹا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کی گئیں۔ تاہم ابھی بھی افغان سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی چند پناہ گاہیں باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مقتول صحافی ڈینیل پرل
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...