... loading ...

سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان ایک مستقل تنازع کا سبب اہم ملزمان کے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل سے سائیں سرکار کا گریز تھا۔مگر اب وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کافی لیت ولعل کے بعد سولہ دہشت گردوں سے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل دے دی ہے۔ تاہم ابھی تک لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکا۔ رینجرز حکام نے عزیر بلوچ سے بھی مشترکہ تحقیقات کے لئے حکومت سندھ کو سفارش کی تھی۔
جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے منظوری کے لئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو پانچ روز قبل بھیجی تھی۔ مگر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اس حوالے سے مستقل پریشان ہے کہ عزیر بلوچ کے مختلف ذرائع سے سامنے آنےو الے انکشافات جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایک قانونی شکل اختیار کرلیں گے۔ لہذا وہ اس صورت حال سے بچنے کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل سے گریزاں ہے۔ وجود ڈاٹ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرا علیٰ سندھ کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ جب عزیر بلوچ کو 30 جنوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالتی حکم میں یہ شامل تھا کہ عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی 14 روز کے اندر اندر قائم کر لی جائے۔ اس لحاظ سے تیرہ جنوری تک عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کا قیام اب عدالتی حکم کا بھی تقاضا ہے مگر سائیں سرکار نے ابتدا میں جن سولہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے اُس میں عزیر بلوچ کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا قیام شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رینجرز حکام نے اب تک جن دہشت گردوں یا جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے، اُن سے تحقیقات کے لئے تیس الگ الگ مجرموں کے خلاف تیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کی تحریری سفارشیں کررکھی تھیں۔ مگر سندھ حکومت اس معاملے میں مسلسل گریز سے کام لے رہی تھی۔ تاہم گزشتہ دنوں عدالت نے 22 مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کے لئے عدالتی حکم دیا تھا۔ جن میں سے سندھ حکومت نے 11 فروری کو سولہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کے لئے اُصولی منظوری دے دی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ باقی چھ اور عزیر بلوچ کے خلاف تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ اور سندھ حکومت اس پر کون سا فیصلہ کب لیتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد سندھ حکومت کے لئے اس معاملے کو مزید التوا میں رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...