... loading ...

پی آئی اے کی ہڑتال ختم ہونے اور طیاروں کے فضا میں بلند ہوتے ہی انتظامیہ کا مزاج بھی ہوا میں اڑنے لگا ہے جس پر پی آئی اے کے اندر شدید تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے کئی روزہ احتجاج اور ہڑتال میں حصہ لینے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ملازمین کے خلاف لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے 11 ملازمین کو فوری برطرفی کا پروانہ تھما دیا ہے۔ جن میں مظہر علی، عرفان، ناصر، امین اللہ ، سرفراز،بشارت ، محمد رضوان اور دیگر شامل ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا دائرہ اب تک 165 ملازمین تک بڑھا دیا گیا ہے۔
حکومت کی اس سخت کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو حکومت معاف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ہڑتالی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ پی آئی اے انتظامیہ نے تنہا نہیں کیا ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت کی براہ راست ہدایت پر کیا گیا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس امر پر بظاہر مطمئن دکھائی دے رہی تھی جب اُس کے اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرکے آئے تھے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے تب بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملازمین کو برطرف کرنے یا اُنہیں اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرنے کے حوالے سے ملازمین میں پائے جانی والی بے چینی کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ جس پر اُنہوں نے وزیراعظم سے قطر واپسی پر بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ مگر اس دوران میں انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کاررائی کو تیزرفتاری سے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ یہاں تک کہ اس کی لپیٹ میں خود جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین بھی آ گیے ہیں۔ جن میں کمیٹی کے چئیرمین سہیل بلوچ، ڈپٹی کنوینئرصفدر انجم، صدر نصر اللہ اور سیکریٹری عبیداللہ کے نام بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ہفتہ بھر احتجاج کے باعث آٹھ سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔جس سے قومی خزانے کو تقریبا چار ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔تاہم اس دوران میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اچانک بغیرکسی مذاکرات اور واضح یقین دہانیوں کے اپنی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ جس سے کسی اندرونی مفاہمت کا تاثر ملاتھا۔ مگر بعد ازاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی صرف وزیراعلی ٰ شہباز شریف سے ملاقات ہی کر سکے تھی۔ مگر عملاً انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ تبدیل نہیں ہو سکا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پی آئی اے ملازمین اس مسئلے کا سامنا کس حکمت عملی سے کرتے ہیں؟
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...