... loading ...
انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ ملک میں داعش کا خطرہ اُبھر رہا ہے اور ملک میں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سمیت مختلف عسکریت پسند جماعتیں اس کے لئے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ڈی جی آئی بی کے مطابق داعش اور افغان طالبان کے درمیان تنازع کے باعث کالعدم تحریک طالبان پاکستان داعش کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
ڈی جی آئی بی ک یہ بیان اس لئے بہت زیادہ اہم ہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار پاکستان میں داعش کو ایک عرب تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی موجودگی کے دعوؤں کو متعدد مرتبہ مسترد کرچکے ہیں۔ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کا یہ نکتہ بھی بہت اہم ہے کہ پاکستان میں داعش کا خطرہ اُبھر رہا ہے۔ کیونکہ پاک فوج کے سربراہ چند ماہ قبل یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پاکستان پر داعش کا سایہ تک پڑنے نہیں دیا جائے گا۔ڈی جی آئی بی کے اس اعتراف کا مطلب تو یہ ہوا کہ داعش کا خطرہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باوجود مسلسل بڑھتا ہی گیا۔ آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ کراچی میں سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد پنجاب بھر میں داعش کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اوراس سے وابستہ سینکڑوں افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔انھوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ملک میں ہونے والے بیشتر حملوں کا ذمہ دار کالعدم تحریک طالبان کو قرارد یا۔اوراس کے منظم ہونے کی وجہ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کو قرار دیا۔
ڈی جی آئی بی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے برصغیر میں القاعدہ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کی جانب سے بعض پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔یہ ایک خطرناک پہلو ہے کیونکہ القاعدہ کے خلاف امریکا کے ساتھ نیٹو اتحادایک طویل المعیادآپریشن کے ساتھ بروئے کار ہے مگر اب بھی یہ تنظیم خطرہ بن کر زندہ ہے۔ اس طرح دہشت گرد گروہوں کے خطرناک حد تک باقی رہنے کے آثار ہر قسم کے آپریشن کے باوجود نظر آتے ہیں۔ یہ اس معاملے کی خوف ناک سچائی ہے۔ آفتاب سلطان کی بریفنگ میں یہی بات ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ کے حوالے سے بھی کہی گئی۔اُن کے مطابق یہ گروپ تاحال ایک مضبوط دہشت گرد گروپ ہے اور وہ دیگر کالعدم تنظیموں کے تعاون سے کارروائیاں کررہا ہے۔اُنہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈی جی آئی بی نے سرحدی کنٹرول خاص طور پر افغانستان کے ساتھ منسلک سرحد کے طریقہ کار، خطے میں تعاون کو بڑھانے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور خصوصی توجہ کے ساتھ بنیاد پرستی کے خاتمے کی پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے جہادی عناصر کی بحالی اور سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کی نگرانی کے لیے پالیسی کے مؤثر عمل کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ بلوچستان میں مفاہمتی عمل پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کرنے اور فاٹا اصلاحات اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ڈی جی آئی بی نے خبردار کیا کہ ملک میں مزید دہشت گردی کے حملے ہوسکتے ہیں کیونکہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ اگلی دہائی میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...