... loading ...
معروف مصنفہ ، ڈراما نویس فاطمہ ثریا بجیا آج (10فروری کو)انتقال کر گئیں۔ وہ یکم ستمبر 1930ءکو بھارتی شہر حیدرآباد کے ضلع کرناٹک میں پیدا ہوئی تھیں اور قیام پاکستان کے بعد پورے خاندان کے ساتھ پاکستان ہجرت کی تھی۔ فاطمہ ثریا بجیا ادبی دنیا کے سرگرم معروف خاندان کا حصہ تھیں جو کل دس بہن بھائیوں پر مشتمل تھا ، وہ احمد مقصود اور انور مقصود کی بہن تھیں جبکہ زہرہ نگار، سارہ نقوی اور زبیدہ طارق اُن کی بہنیں ہیں۔ فاطمہ ثریا بجیا نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔ مگر اُنہوں نے ادبی دنیا میں ایک منفرد شناخت قائم کی۔ فاطمہ ثریا بجیا کے مشہور ڈراموں میں شمع، افشاں،عروسہ، تصویراور زینت شامل تھے۔ یہ تمام ڈرامے مختلف ناولوں سے ماخوذ تھے۔ مگر بجیا کے تخلیقی کام بھی کم نہ تھے۔ اُنہوں نے جاپانی کہانیوں کو بھی اسٹیج کے ناظرین تک پہنچایا۔
فاطمہ ثریا بجیا کے بارے میں اُن کی بہن زبیدہ طارق یہ کہا کرتی تھی کہ “میں نے اپنی ماں اور بجیا کو مختلف نہیں پایا۔”وہ شہر کی سماجی، ادبی اور ثقافتی تقریبات میں نہایت مستعدی سے شریک ہوتیں۔ اور ہر ایک سے اُسی شفقت کا مظاہرہ کرتیں جس کا اشارہ زبیدہ کے الفاظ میں ملتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی عمر کے کسی بھی شخص کو مخاطب کرتے ہوئے ہمیشہ “بیٹا” کہتیں۔ انسانی ہمدردی اور جذبہ رواداری کا پہلو اُن کی شخصیت کو وہ رنگ دیتا تھا جو ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والوں کی اصل پہچان تھا۔ اُن پر ایک کتاب “بجیا : برصغیر کی عظیم ڈراما نویس”بھی لکھی گئی۔ فاطمہ ثریا بجیا سے ملنے والے کسی بھی فرد کا پہلا تجربہ امید سے ہوتا ۔ وہ ایک زبردست اُمید پرست تھیں۔
بجیا نے پی ٹی وی کے لئے اپنے سفر کا آغاز ایک ڈرامے میں ساس کا کردار ادا کرکے کیا تھا۔جس کے پروڈیوسر آغا ناصر تھے۔ بجیا کو جاپان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سےتمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نواز ا جا چکا ہے۔چند سال قبل پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ڈائریکٹر اور براڈ کاسٹر آغا ناصر نے بجیا کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ اعزازات بجیا کی شخصیت کے لئے کافی نہیں۔وہ اس سے بڑے اعزازات کی مستحق ہیں ،تو تقریب میں شریک اُن کے بھائی انور مقصود نے ازراہ مزاق یہ فقرہ اچھالا تھا کہ “بجیا ان اعزازات کے بغیر ہی بہتر ہیں کیونکہ یہ تو بابر اعوان، رحمان ملک اور سلمان فاروقی جیسے لوگوں کو بھی مل چکے ہیں۔”سچ تو یہ ہے کہ انور مقصود کا مزاق ہی حقیقت تھا۔ وہ ان تمغوں اور عہدوں سے بہت بلنداور اس سے بھی زیادہ بے نیاز تھیں۔وہ مسلسل چلی آتی زندگی کی روایت کی جیتی جاگتی تصویر تھیں ۔ اُن کی موت پورے پاکستان کا دکھ ہے۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...