... loading ...

خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر کے لئے مختلف نام مختلف حلقوں میں زیر گردش ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دراصل نئے گورنر کی تقرری کے لئے سیاسی اور فوجی حلقوں میں زیادہ توجہ کا مرکز نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے کسی موزوں شخصیت کی تلاش ہے جو خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے لئے بھی زیادہ قابل قبول ہو۔ ایک وسیع حدتک قابل قبول شخصیت کے طور پر مسلم لیگ نون کے کسی رہنما کی تقرری دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے لئے شاید زیادہ پسندیدہ نہ ہو۔ ایسی صورت میں وہ گورنر کسی معاملے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تفویض کردہ کسی کام کو شاید بہتر طور پر پورا نہ کرسکے۔ چنانچہ بعض ذرائع کے مطابق اس کے لئے کسی ایسے ریٹائرڈ جرنیل کے نام پر غور ہو رہا ہے جو مسلم لیگ نون سے کوئی سیاسی وابستگی بھی نہ رکھتا ہو اور تحریک انصاف کے لئے بھی قابل قبول ہو۔ اطلاعات کے مطابق اسی پس منظر میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خان خٹک کو ممکنہ طور پر صوبے کا نیا گورنر مقرر کرنے پر سیاسی اور عسکری قیادت کی سطح پر غور ہوا ہے۔
محمد عالم خان خٹک کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔وہ فوج سے 2013 ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف اہم سرکاری عہدوں پر فائر رہ چکے ہیں۔ محمد عالم خٹک کو اگست 2014 میں سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل اپنے فوجی کیرئیر میں وہ 2006 سے 2008 تک انسپکٹر جنرل آف فرنٹیئر کور کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔اسی دور میں فورسز قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھیں ۔محمد عالم خٹک کو ستمبر 2009 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے چیف آف لاجسٹکس اسٹاف مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں انھیں کوئٹہ میں قائم سدرن کور کا کمانڈر مقرر کردیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خان خٹک کے ان ہی تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے انھیں گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے پر غور کیا گیا ہے۔تاکہ اُنہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ صوبے میں زیادہ بہتر طور پر استعمال کیا جاسکے۔
تاہم اس ضمن میں مسلم لیگ نون کے حلقوں میں ایک مختلف رائے بھی پائی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ نون پہلے سے ہی مختلف لابیوںمیں منقسم ہے۔ مگر اس حوالے سے ایک مضبوط رائے مریم نواز کی بھی سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نواز کے حوالے سے معلوم ہو اہے کہ وہ کسی ریٹائرڈ جنرل کے بجائے نون لیگ کے کسی سینئر رہنما کو یہ عہدہ دینے کے حق میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے تھنک ٹینک کا ایک اجلاس 9 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ۔جہاں بہت سے دیگر امور کے ساتھ گورنر خیبر پختونخوا کی تقرری کے حوالے سے مختلف ناموں اور آرا پر غور کیا گیا ۔ مریم نواز کی جانب سے اس موقع پر اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ کسی ریٹائرڈ جرنیل کے بجائے پارٹی کے کسی سینئر رہنما کو یہ عہدہ دیا جاناچاہئے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کریں گی۔ اجلاس میں جن ناموں پر غور کیا گیا اُن میں اقبال ظفر جھگڑا، صابر شاہ اور سینیٹر صلاح الدین ترمذی کے نام شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...