... loading ...

کراچی میں جاری آپریشن پر سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان تنازع کا سبب بننے والے ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری کے قریبی دوست کو سخت حفاظت میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے تفتیشی افسر نے اب تک کی تفتیش سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے یہ موقف اختیارکیا کہ ڈاکٹرعاصم سے منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات میں مزید تفتیش کی جانی ہے، لہذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روزکی تحقیقات کی جائے۔
ڈاکٹرعاصم کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے جوابی دلائل میں کہا کہ ڈاکٹرعاصم کئی ماہ پہلے سے رینجرزاورپھر پولیس و نیب کی تحویل میں رہے ہیں۔ ان سے جتنی تفتیش کی جانی تھی وہ ہوچکی ہے۔ اب ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کا کوئی جواز نہیں۔جس پر عدالت نے نیب کے تفتیشی افسرکی درخواست مسترد کرتے ہوئے داکٹر عاصم کو 22 فرور ی تک کے لئے جیل بھجوا دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی وہ ڈاکٹر عاصم اوردیگر ملزمان کے خلاف 22 فروری سے قبل ریفرنس دائرکرے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ ریفرنس دائر کرنے کی مہلت میں توسیع کی جائے تاہم عدالت نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ اُن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طرح طرح کے الزامات عائد کئے تھے، مگر اُن پر مقدمہ جس نوعیت کا قائم ہو سکا ، اُس سے عوامی حلقوں میں کافی حیرت ہوئی تھی۔ جس کے باعث بدعنوانی کے خلاف عوامی جذبا ت ہونے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کے میڈیا ٹرائل کا تاثر گہرا ہواتھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈاکٹر عاصم پر ذرائع ابلاغ میں لگائے گئے الزامات کے مطابق مقدمہ بنانے میں مسلسل ناکام ہوتے رہے۔ اور اب نیب کی طرف سے بھی اسی نوع کا مظاہر ہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ پہلے سے اپنی ساکھ نہ رکھنے والے سرکاری ادارے عوام میں اپنی رہی سہی وقعت بھی کھو بیٹھیں گے۔
اس ضمن میں مزید حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ملنے والی کسی بھی رعایت کے خلاف رینجرز کی جانب سے نظر آنے والی فعالیت میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی ڈاکٹر عاصم کے معاملے میں خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔ چند روز قبل رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ بھی سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کسی قسم کی ناراضی کے تاثر کے بغیر حل ہو گیا۔ ملک بھر کے حلقوں میں ان تمام سرگرمیوں کو کافی دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...