... loading ...
پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاج کو اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے 9 فروری بروز منگل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین ملک بھر میں نہ صرف فضائی آپریشن بحال کردیں بلکہ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر بھی رکھیں۔
سہیل بلوچ کی جانب سے اس اعلان پر ملک بھر کے ذرائع ابلاغ نے مختلف طرح کے سوالات اُٹھائے ہیں۔ کیونکہ پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس سے قبل مختلف حکومتی رابطوں میں پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کے اعلان کے ساتھ اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔ جبکہ حکومت کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یہ کہاجارہا تھا کہ اُن سے مذاکرات پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ اگر چہ اس دوران میں وزیر نجکاری محمد زبیر کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے ساتھ ایک نشست بھی ہوئی مگر ایکشن کمیٹی نے کسی یقین دہا نی کا اعلان کیے بغیر اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔اور یوں کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بلانتیجہ ہی ختم ہو گئے تھے۔ مگر 9 فروری کو بظاہر کسی مذاکراتی عمل کے بغیر ہی ایکشن کمیٹی نے اپنی ہڑتال ختم کرنے اور ملازمین کے کام پر واپس جانے کا اعلان کردیا۔ اور اس کی کوئی وضاحت بھی نہیں کی کہ وہ اچانک اس نتیجے پر کیوں کر پہنچے۔ تاہم سہیل بلوچ کی جانب سے جو کچھ کہا گیا اُس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اُنہیں کسی درمیانی واسطوں کے ذریعے کچھ قابل یقین ضمانتیں دی گئی ہیں۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اہم فیصلے پر پہنچ گئے ہیں اور ملازمین کومایوس نہیں کریں گے۔اُن کی جانب سے البتہ یہ ضرور کہا گیا کہ وہ حکومت کے کچھ ذمہ داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے لئے لاہور جارہے ہیں۔
پی آئی اے ملازمین کی طرف سے فضائی آپریشن کی بندش کے بعد ادارے کو اب تک اربوںروپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔تاہم دوروز قبل پی آئی اے کے فضائی آپریشن کو حکومت کی کوششوں سے جزوی طور پر بحال کردیا گیا تھا۔ اس دوران میں وفاقی حکومت کی جانب سے بار بار یہی کہا جاتا رہا ہے کہ 350 ارب روپے کے خسارے میں چلنے والے ادارے کو اب مزید چلایا نہیں جاسکتا۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...