... loading ...

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے نئے نظام پر تجربات کرکے دنیا بالخصوص امریکا کو ایک نئے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس کا تجربہ ایک پرامن خلائی پروگرام کا حصہ تھا لیکن مغرب کا کہنا ہے کہ یہ درحقیقت ایک بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی جانچ تھی جسے خلائی پروگرام کا لبادہ اوڑھایا گیا۔
مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ راکٹ نظام سے جو سیٹیلائٹ لانچ کیا ہے وہ بالکل اسی وزن کا ہے جتنا نیوکلیئر وارہیڈ ہوتا ہے۔ پھر حال ہی میں کیے گئے ہائیڈروجن بم تجربات کے پس منظر میں دیکھا جائے تو ایک خوفناک شبیہ ابھرتی ہے۔ گو کہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ شمالی کوریا ایسے میزائل اور وارہیڈ بڑے پیمانے پر بنا بھی پائے گا یا نہیں لیکن تازہ ترین تجربات نے خطرے کی گھنٹی ضرور بجا دی ہے۔
پہلا خطرہ یہ کہ میزائل کی رینج 10 ہزار کلومیٹر ہے۔ یہ رینج امریکا کے بہت بڑے حصے کو شمالی کوریا کی زد میں لے آتی ہے۔ اکتوبر میں نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمان کے کمانڈر ایڈمرل بل گورٹنی نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ ایک راکٹ کے ذریعے نیوکلیئر وارہیڈ کے ساتھ امریکا تک رسائی حاصل کرے۔ گورٹنی نے اپریل 2015ء میں بھی خبردار کیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پیانگ یانگ ایک چھٹا نیوکلیئر ہتھیار اپنے کے این 08 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل میں رکھ سکتا ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی میزائل امریکا کا رخ کرے گا تو ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ اسے تباہ کر سکیں۔
دوسری بات، شمالی کوریا نے ہر تجربے سے پہلے امریکا اور پڑوسی ممالک کو کافی وقت دیا ہے اور اس کے بعد تجربے کی تیاری اور تکمیل میں ہفتوں لگائے ہیں لیکن اس مرتبہ یعنی تازہ ترین تجربے میں صرف ایک دن لگا۔
ڈیلی بیسٹ کے گورڈن چینگ کہتے ہیں کہ تائیپوڈونگ میزائل اب بھی لانچ سے قبل ایک آسان ہدف ہے، لیکن ایک مرتبہ یہ خلائی کنارے پر پہنچ گیا تو بہت خطرناک بن جاتا ہے۔ یہ امریکا کے نصف سے زیادہ علاقوں کو نقصان پہنچآنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر اس میں جوہری مواد ہوا اور اسے امریکی سرزمین کے اوپر تباہ کردیا گیا تو اس سے جو برق مقناطیسی حرکت (الیکٹرومیگنیٹک پلس) پیدا ہوگی اس سے ملک کے بہت بڑے حصے کی برقی مصنوعات ناکارہ ہو جائیں گی۔
ایسے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے امریکا جنوبی کوریا میں ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) میزائل سسٹم نصب کرنا چاہتا ہے۔ یہ میزائل سسٹم آسمان کا رخ کرنے والے دشمن کے کسی بھی میزائل کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یوں شمالی کوریا کے اسلحہ خانے میں موجود کسی بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو محدود کر سکتا ہے۔
لیکن تھاڈ میزائلوں کی تنصیب کا معاملہ اب تک زیر غور ہی ہے۔ امریکا اور جنوبی کوریا کے مذاکرات تو ایک طرف چین اور روس کو اس معاملے پر بہت زیادہ تشویش ہے کیونکہ وہ ایسے کسی بھی جدید میزائل سسٹم کی اپنی سرحدوں کے قریب تنصیب نہیں چاہتے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...