... loading ...

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 6 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 35 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے سول لائنز ایریا میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔دھماکا اس قدرزوردار تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی تباہ ہوا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایاجہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے بعض افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں لیاقت علی، ثناءاللہ، شیر زمان، حسیب اللہ، رمضان، محمد آصف، عبدالحکیم، احسان اللہ اور 14 سالہ ثمرین شامل ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ خودکش حملہ تھا، حملہ آورسائیکل پر سوار تھا اور خود کو سکیورٹی فورسزکی گاڑی سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے ، ترجمان کے مطابق دھماکےمیں 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایاجائے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے بھی دھماکے کی فوری مذمت کی ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ، شدید زخمی افراد کے لیے 5 اور معمولی زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ کا تازہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کوئٹہ میں ایک دوروزہ سیمینار میں سیاسی اور فوجی قیادت نے اکٹھے ہو کر دہشت گردی کے خلاف بروئے کار آنے اور اس میں کامیابیوں کا دعوے کئے تھے۔ دوسری طرف سیمینار میں شریک ٹی وی اینکرز اور تجزیہ کاروں نے وہاں کے زمینی حقائق کو سمجھے بغیر یکطرفہ اپنے تجزیئے اور تبصرے فرمائے تھے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مقامی خبر نگاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک بلوچستان کے حالات میں بہتری کے خاص آثار پیدا نہیں ہوئے۔ اور موجودہ حکومت نے بھی پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کی طرح محض وقت گزاری سے کام لیا ہے۔ اس ضمن میں کچھ سیاسی اقدامات ضرور کئے گئے مگر یہ بنیادی طور پر کوئٹہ میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے نہیں تھے۔ بلکہ یہ سیاسی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے تھے۔ چنانچہ دہشت گرد اپنی مرضی سے وقت اور جگہ طے کرکے جب چاہیں دہشت گردی کرتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...