... loading ...

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون آج عراق و افغانستان میں امریکی قید خانوں میں تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کی 198 تصاویر جاری کرے گا۔ یہ تصاویر ایک دہائی قبل دائر کیے گئے مقدمے کے نتیجے میں سامنے آ رہی ہیں جو شہری حقوق کے ایک معروف امریکی ادارے نے دائر کیا تھا۔
امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کے سینٹر فار ڈیموکریسی کے ڈائریکٹر جمیل جعفر نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع 10 سال کی سخت مزاحمت کے بعد بالآخر امریکی حراستی مراکز کا وہ ریکارڈ سامنے لا رہا ہے جس میں قیدیوں پر کیے گئے تشدد کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
صدر براک اوباما کی جانب سے 2009ء میں وعدہ کیا گیا تھا کہ جس مواد کی درخواست کی گئی ہے وہ جاری کیا جائے گا، پھر انہوں نے کانگریس سے ایک خصوصی استثنا طلب کیا جو سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر ایسی تصاویر کو روکتا ہے۔ لیکن ایک طویل عدالتی جنگ کے بعد ایک ضلعی عدالت نے تمام تصاویر جاری کرنے کا حکم دیا۔ البتہ آج 2100 میں سے لگ بھگ 200 تصاویر ہی جاری کی جا رہی ہیں۔ باقی بڑا حصہ یعنی 1900 تصاویر بدستور خفیہ رہیں گی، کیونکہ گزشتہ نومبر میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے استثنا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کا منظر عام پر آنا دنیا بھر میں امریکا کے شہریوں، مسلح افواج یا حکومت امریکا کے ملازمین کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، جو ملک سے باہر مقیم ہیں۔
ابھی یہ نہیں معلوم کہ منظر عام پر لائی جانے والی اور اب بھی خفیہ رکھی جانے والی تصاویر میں کیا فرق ہے۔ البتہ یہ علم ہے کہ جو تصاویر اب بھی خفیہ رکھی جائیں گی وہ 11 ستمبر 2001ء سے 22 جنوری 2009ء کے درمیان کی ہیں جو عدالتی دستاویزات کے مطابق مقابل، گرفتار اور زیر حراست افراد کی ہیں۔ اے سی ایل یو کا کہنا ہے کہ وہ تمام دستاویزات منظر عام پر لانے پر زور دیتا رہے گا۔
امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قیدیوں پر ظلم و تشدد کی آخری تصاویر 2004ء میں منظر عام پر آئی تھیں جو عراق کی جیل ابو غریب کی تھیں۔ ان تصاویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سخت دباؤ کے سامنے امریکا نے 11 فوجیوں کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں قیدیوں کے استحصال کا مجرم قرار دی۔
بدنام زمانہ قید خانہ 2006ء میں عراقی حکام کے حوالے کردیا گیا یہاں تک کہ 2014ء میں اسے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔


دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...