... loading ...

اگرچہ اس خبر نے پاکستان کے ذرائع ابلاغ کو زیادہ متوجہ نہیں کیا مگریہ خبرمستقبل کے حالات میں ایک حوالہ بنے گی کہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے 4 فروری کے اجلاس میں وزیراعظم کو کن کن اُمور پر اعتماد میں لیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ وزیراعظم کو حالات کے آئینے میں دراصل بالواسطہ طور پر یہ سمجھانے کی کوشش تھی کہ
وزیر اعظم کی لندن واپسی کے بعد اُنہیں پہلی فرصت میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دینے کا اہتمام ہوا ہے۔ اور اُس میں اُن تمام معاملات کے بارے میں اُنہیں بتایا گیا ہے کہ جو حالیہ دنوں میں اُن کی پالیسی کے قابل اعتراض حصوں سے متعلق زیرگردش تھے۔بات زیادہ پُرا نی نہیں ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی پاکستان آمد عسکری حلقوں کے لئے زیادہ خوشگوار پیغام ثابت نہیں ہوئی تھی۔ بھارتی وزیراعظم کی آمد کو “اچانک” قرارد ے کر نوازشریف نے اپنے لئے تمام گنجائشیں پیدا کی تھیں جو اس دورے کو “ذاتی” بنانے کا تاثر پیدا کرتی۔ مگر اس دورے کے اثرات ہر گز ذاتی نہیں تھے۔ تب پاکستان کے باخبر حلقوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ بھارت “کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ” کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ اب آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم پر واضح کیا گیا ہے کہ بھارت نے کس طرح پٹھان کوٹ میں ملوث اندرونی ہاتھ پر پردہ ڈالنے کے لئے ایک طرف پاکستان کو گمراہ کیا اور دوسری طرف پاکستان کے اندردہشت گردی کی نئی لہر اُٹھا دی۔ اس ضمن میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے سنگین واقعے کے تمام شواہد اُن کے سامنے رکھے گیے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اس کارروائی کے پیچھے ملوث تھا۔ اس ضمن میں تفصیلی طور پر بھارتی ایجنسی را ، اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے دیگر شواہد بھی پیش کئے گیے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان تفصیلات سے واضح کیا گیا کہ کس طرح دونوں ممالک کے خفیہ ادارے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے ایک وسیع تر گٹھ جوڑ قائم کرچکے ہیں اور اس کے لئے پاکستان کے اندر سیاسی جماعتوں کے اندر تک اپنی گہرائی پیدا کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی اور بلوچ قوم پرستوں کے اندر بھی رسائی پاکرمتحرک ہیں۔اس ضمن میں وہ بے انتہا پیسے خرچ کررہے ہیں۔
باخبر حلقوں کے مطابق اس بریفنگ کے ذریعے دراصل وزیراعظم سے یہ توقع کی جارہی ہیں کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملک میں کارروائیوں کے جس بااختیار میکنزم کی ضرورت ہے، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مہیا کریں گے۔ نیز اس کے لئے عملی طور پر کارروائیوں کو جہاں تک پھیلانے کی ضرورت ہے اُس میں درپیش سیاسی رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے خواہاں ہیں اور سیاسی جماعتوں کے اندر پائے جانے والے بھارتی اثرات کا مناسب قلع قمع کرنا چاہتے ہیں جس میں وزیر اعظم نوازشریف کی وسیع تر مفاہمت کی پالیسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...