... loading ...
عزیر بلوچ کے بعد اگلے چند دنوں میں بعض اہم نوعیت کی گرفتاریوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ وجود ڈاٹ کام کو انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین محمد علی شیخ کی گرفتاری بھی ظاہر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
محمد علی شیخ 18 جون 2015ء میں ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے کے لئے پہنچا، جہاں سے اُسے ایک غیر ملکی ائیر لائن سے دبئی اور پھر امریکا جانا تھا۔ مگر وہ مذکورہ ائیر لائن میں سوار نہیں ہو سکا۔ اور ائیرپورٹ سے آج تک لاپتہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کی مرکزی اور سندھ حکومت کے تمام عرصے میں انتہائی بااثر شخصیت کے طور پر لین دین سے لے کر ہر قسم کے معاملات میں انتہائی فیصلہ کن حیثیت کا حامل تھا۔ محمد علی شیخ ابتدا میں آصف علی زرداری کے بھائی سمجھے جانے والے اویس ٹپی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ اس دوران میں جب اویس ٹپی کے کردار کو محدود کیا گیا تو محمد علی شیخ آصف زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال ٹالپور کے سرپرستی میں کام کرتا رہا۔ یہاں تک کہ پھر اُسے براہ راست آصف علی زرداری سے احکامات ملنے لگے۔ باخبر ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ محکمہ لینڈ ریونیو کے تمام اختیارات کو اس دوران میں استعمال کرتا رہا۔ اُس پر کراچی کی اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں۔ وہ سندھ حکومت میں اُس گروپ کا بھی نگران تھاجس پر سرکاری محکموں سے کروڑوں روپے کے ماہانہ بنیادوں پر فنڈز بٹورنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس ضمن میں سرکاری محکموں میں گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے سرکاری افسروں کی لوٹ مار کے علاوہ اُن کی بھاری رشوتیں لے کر تعیناتی کے سنگین نوعیت کے الزامات بھی محمد علی شیخ پر لگتے رہے ہیں۔ اسی طرح کا معاملہ محکمہ پولیس میں تعیناتیوں کے حوالے سے بھی تھا جس میں بھاری رقم کے عوض ایس ایچ او سے لے کر ڈی آئی جی تک کے مناصب پر تعیناتیوں میں بھی محمد علی شیخ کا نام آتا رہا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق کراچی میں منظم جرائم کے ایک طویل سلسلے سے محمد علی شیخ وابستہ رہا ہے جس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے وابستہ ایک ایسا گروپ بھی تھا، جو پولیس سمیت اہم سرکاری اداروں کےا فسروں پر مشمتل تھا۔ محمد علی شیخ پر الزام ہے کہ اُس نے اس گروپ کی بھی ایک بھاری رقم کے عوض کبھی سرپرستی کی ہے۔
محمد علی شیخ کی پراسرار گمشدگی کے بعد اُن کی بازیابی کے لئے ایک درخواست عدالت عالیہ سندھ میں عابدہ بیگم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ جس پر ایک جے آئی ٹی کی تشکیل بھی ہوئی تھی۔ عدالت میں جمع کی گئی رپورٹ میں محمد علی شیخ کے بھائی محمد اسلم شیخ اور اُس کے گن میں محمد ہارون کے بیانات بھی موجود ہیں۔ جس کے مطابق 18 جون 2015 کو محمد علی شیخ اپنے گرین کارڈ کی تجدید کے لیےامریکا جانے کی خاطر اپنے دوست محمد فرقان پاریکھ کے ہمراہ ایئر پورٹ گیا تھا۔ مگر پھر وہ اپنی متعلقہ فلائٹ نہیں لے سکا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول افسر فرحان شیخ کے مطابق اُنہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں موجود لوگوں نے بتایا کہ ایک سیاہ گاڑی میں سوار سادہ لباس میں موجود مسلح افراد محمد علی شیخ کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے محمد علی شیخ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ واضح رہے کہ محمد علی شیخ کے ساتھ ہی اُس کا دوست اور ایک شوروم کا مالک فرقان پاریکھ بھی آج تک لاپتہ ہے۔ اسی طرح گلف منی چینجر کے عمران نامی ایک شخص کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ان کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے۔ بعض ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان گرفتاریوں کو بوجوہ تسلیم نہیں کیا تھا مگر اب رفتہ رفتہ ان افراد کی گرفتاریاں ظاہر کئے جانے کے امکانات ہیں۔ جو بدعنوانی اور کرپشن کے ایک لامتناہی سلسلے کہ اہم ترین کڑیاں تصور کئے جاتے ہیں۔ ایک ذمہ دار ذریعے نے وجود ڈاٹ کام کو بتا یا کہ گلف منی چینجر کا عمران دراصل محمد علی شیخ کی رقوم کو بیرون ملک منتقل کرتا تھا۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا کہ محمد علی شیخ کی گرفتاری ظاہر ہونے کی صورت میں یہ بات واضح ہو جائے گی کہ قانون اپنا راستہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فریال ٹالپور اور آصف زرداری کی طرف رخ کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ اس گرفتاری سے سندھ کی بیوروکریسی میں بھی ایک ہلچل مچ جائے گی کیونکہ سندھ کی بیوروکریسی میں جاری کرپشن کی گہری جڑوں میں سے اکثر کا تعلق محمد علی شیخ کے پلائے ہوئے پانی یا چوسے ہوئے خون سے ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...