... loading ...

فوجی سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ایک مدت سے جاری قیاس آرائیوں پر پاک فوج کے ترجمان کاٹوئٹر ہینڈل حرکت میں آگیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے فوجی سربراہ کی مدتِ ملازمت میں تو سیع کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا ہے۔ اور فوجی سربراہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ پاک فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں فوجی سربراہ کے الفاظ کو جوں کاتوں دہرایا ہے کہ اُنہوں نے کہاہے کہ “پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے اور میں مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا”فوجی سربراہ کے حوالے سے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ “میں مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاؤں گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں پوری عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہیں گی۔”پاک فوج کے ترجمان کے پیغام کے تیسرے حصے میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے جس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔”
یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب فوجی سربراہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ اور گزشتہ دنوں ایک ٹی وی کے غیر سنجیدہ اینکر نے اُنہیں براہ راست مخاطب کرے ہوئے یہ التجا کردی تھی کہ وہ قوم کو کن کے رحم وکرم پر چھوڑے جارہے ہیں۔ یہ کسی بھی طرح سے فوج یا اُن کے اداروں کی معزز شخصیات کی خدمت نہیں تھی، بلکہ اس پیغام کو ایک منفی ردِ عمل اُبھارنے کا باعث سمجھا گیا۔ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے نومبر 2013 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا ۔ اُن کی مدتِ ملازمت والے رواں برس نومبر میں ختم ہورہی ہے۔تقریباً نو ماہ کی مدت ملازمت ہونے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے کچھ پراسرار ذرائع سے مسلسل موضوعِ بحث بنایا جارہا تھا۔ جسے سیاسی تجزیہ کاروں نے ایک خاص ماحول پیداکرنے کے ایک منظم منصوبے کا حصہ قرارد یا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کی وضاحت اس تناظر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ مگر عسکری امور کے ماہر ایک سیاسی تجزیہ کار نے وجودڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وضاحت کے باوجود قیاس آرائیاں ختم نہیں ہونگیں۔ اور یہ ایک مسلسل موضوع کے طور پر نومبر تک بحث کا باعث بنا رہے گا۔ کیونکہ پاکستان کی سیاست اور عوامی مباحث کا یہی ایک پیٹرن رہا ہے کہ وہ ہر مسئلے کو فوج بمقابلہ سیاسی حکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...