... loading ...

گزشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد مارے گئے دو مشتبہ افراد کے اہل خانہ نے حکومت فرانس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہیں ناحق مارا گیا۔
یہ مقدمہ پیرس حملوں کے مبینہ ‘ماسٹر مائنڈ’ عبد الحمید عبود کی قریبی عزیز حسنہ بوالحسن کے اہل خانہ نے دائر کیا ہے۔
حسنہ پیرس حملے کے پانچ روز بعد 18 نومبر کی شب ماری گئی تھی، جب پولیس نے ساں-دینی میں ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جہاں پولیس کے مطابق وہ حمید اور ایک اور ‘دہشت گرد’ شکیب چھپی ہوئی تھی۔ فرانسیسی تفتیش کاروں کا ماننا ہےکہ 26 سالہ حسنہ نے ہی یہ گھر تلاش اور کرائے پر حاصل کیا تھا تاکہ اپنے ساتھیوں کا پناہ دے سکے لیکن ان کے اہل خانہ اس کو نہیں مانتے۔ خاندانی وکیل فابیئن ندومو کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں حسنہ بوالحسن ایک شکار ہے۔ اسے قریبی عزیز حمید کی طرف سے زبردست دباؤ کا نشانہ بنایا گیا، جس نے خاندان اور دوستوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی تھیں۔” انہوں نے حسنہ کی باقیات کی تدفین کا بھی مطالبہ کیا، جو ابھی تک پیرس کے فرانزک انسٹیٹیوٹ میں موجود ہیں اور کہا کہ “یہ مسلم رسوم و رواج کے خلاف ہے”
ایک ایسا ہی مقدمہ طارق بالقاسم کے والد نے بھی دائر کیا ہے، جنہیں چارلی ابدو حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر 7 جنوری کو پولیس نے قتل کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک چاقو کے ساتھ اہلکاروں پر حملہ آور ہو رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار خبردار کیے جانے کے باوجود انتباہ کو نظر انداز کیا اور پولیس کی جانب بڑھتے چلے آ رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طارق نے ایک جعلی ‘خودکش جیکٹ’ بھی پہنی ہوئی تھی اور ان کا تعلق داعش سے بھی بیان کیا ہے۔ ان کے والد توفیق بالقاسم کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور پولیس انہیں جان سے مارے بغیر بھی روک سکتی تھی۔ خاندان کے ایک اور فرد احمد بالقاسم کا کہنا ہے کہ داعش سے تعلق کی بات دراصل پولیس اپنی غلطی کو چھپانے کے لیے کررہی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...