... loading ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمران فاروق قتل کے مقدمے کی سماعت سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کے مقدمے کی سماعت جیل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت بھی جاری کردی ہیں اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جیل میں سماعت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔عمران فاروق قتل کیس کے 2 ملزمان خالد شمیم اور محسن علی جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے پاس ہیں جب کہ ایف آئی اے نے جیل میں سماعت کرانے کا فیصلہ خالد شمیم کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔
واضح رہے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے وقت ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی انچارج کو معطل کردیا تھا۔تجزیہ کار اس معاملے پر پہلے سے ہی بڑے پیمانے پر شکوک کا اظہار کر رہے تھے۔ جبکہ خالد شمیم کی گفتگو کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے ملک میں اکثر معاملات کو جس طرح برت رہی ہے ، اُس سے کافی معاملات خرابیوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ اور اندازا کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کا مقدمہ بھی اُن میں سے ایک ثابت ہوگا۔
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...