... loading ...

ہندوستان کی تاریخ میں انگریزوں کے ہاتھوں ایک جلیانوالہ باغ قتل عام ہوا لیکن ریاست جموں کشمیرمیں بھارت نے بیسیوں جلیانوالہ باغ جیسے ظالمانہ واقعات دہراکر ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کی ۔۲۱جنوری سے 31جنوری ۱۹۹۰ء کے ایام، جموں کشمیر کی ۵/ ہزار سالہ تاریخ کے وہ اہم ترین دن ہیں جن دنوں کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے ایک عظیم عوامی انقلاب کی شروعات کی اور پہلے ہی دن سے سینہ سپر ہوکر ظلم و جبر کا سامنا کیا۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہداء گاؤ کدل کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ یاسین ملک نے کہا کہ پوری قوم جنوری ۱۹۹۰ء کے مہینے میں قربانیاں دینے والے سینکڑوں معصوم انسانوں کو یاد کررہے ہیں،جنہیں آزادی ما نگنے کے جرم میں بے تحاشا گو لیاں مار کر ابدی نیند سلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو قوم عزم مصمم کرکے اپنی آزادی کیلئے کمر باندھ لیتی ہے اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ۲۱جنوری ۱۹۹۰ء کے دن نے تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا اور یہی دن ہماری قومی تاریخ کا یوم عزیمت بن چکا ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ جنوری 90ء کے پورے مہینے میں گاؤ کدل قتل براڈوے،ڈل گیٹ بائی پاس ، زکورہ کراسنگ ہندوارہ ، سوپور ،بجبہاڑہ ، سیلان پونچھ ،بھدرواہ ، کنگن گاندربل ،مشعلی محلہ،خانیار،درگاہ حضرت بل اورگوجوارہ میں لوگوں کو تہہ تیغ کیا گیا۔ کہاں کہاں ہمارے معصوں کا لہو نہیں بہایا گیا اور کہاں کہاں جلیانوالہ باغ دہرائے نہیں گئے ۔لیکن جبر و ظلم و اِستبداد کے یہ حربے ہر دور میں ناکام ہوئے اور جموں کشمیر کے غیور آزادی پسند لوگوں نے اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا ہے۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارا اَثاثہ ہیں اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ان شہداء کے (چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت و موقف کے ساتھ ہو) مقدس لہو کے امین ہونے کی حیثیت سے اُن کی تحریک کو جاری رکھنے کے اپنے عزم بالجزم پر قائم ہے اور وعدہ بند ہے کہ ان کے مشن کو اس کے حقیقی انجام تک پہنچانے کی راہ میں کوئی تساہل ،تغافل یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔محمد یاسین ملک نے کہا کہ اُن پنڈتوں کو جو پوری دنیا میں جاجاکر کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے میں بھارتی سازش میں مصروف ہیں ،پر واضح کیا کہ اس طرح کی شر انگیز مہم چلا کر وہ بھارتی خاکوں میں رنگ ضرور بھر رہے ہیں ،لیکن وہ عالمی برادری کو دھوکا نہیں دے سکتے اور ساتھ ساتھ کشمیری پنڈت برادری کو بھی وہ اپنے شیشے میں نہیں اتار سکتے،جو کشمیری مسلمانوں کے بھائی چا رے سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایک لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی افواج نے تہہ تیغ کیا ۔ ہزاروں لوگوں کو زیر حراست لاپتہ کیا گیا۔ ہزاروں بے نام قبریں آباد کی گئیں لیکن ان مظالم کے باوجود ہم نے اپنی راہ نہیں چھوڑی ہے اور نہ ہی ہم اپنے حق آزادی سے دستبردار ہونگے۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...