... loading ...

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے 21 جنوری کو نیوز / کرنٹ افیئرز کے تمام چینلز کو ایک “ایڈوائس بھیجی گئی ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی براہ راست پریس کا نفرنس کے دوران میں رات نو بج کر پانچ منٹ پر ایک غیر اخلاقی لفظ کے نشر ہونے پر توجہ دلائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر عسکریت پسندوں کے حملےپر اُسی روز 20 جنوری کی شب پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران میں ایک غیر شائستہ لفظ کا استعمال کیا گیا تھا جسے عوامی حلقوں میں حیرت سے سنا گیا تھا۔ اس پر باقی ذرائع ابلاغ نے تو چپ سادھ لی۔ مگر جنگ گروپ ( جوتاحال پاک فوج کے متعلق اس نوع کی خبروں کو نہایت خاموش اور خطرناک طریقے سے مخصوص انداز میں اچھالنے کی ذہنیت میں مبتلا ہے )اس خبر کو اپنے صفحہ اول میں بظاہر ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے اس لفظ کے استعمال کو دہشت گردی کے خلاف اُن کی نفرت اور غصے کی تعبیر دے کر دراصل اسے ریکارڈ پر لے آیا تھا۔
جنگ گروپ نے اپنی خبر میں اسے اس طرح بیان کیا تھا کہ “پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بدھ کو باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ پر ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران د ہشت گردوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکےاور دہشت گردوں کے خلاف اپنی سخت نفرت اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے انگریزی زبان کے “بی” سے شروع ہونے والے ایک لفظ کا بے ساختہ استعمال کر ڈالا۔
جنگ گروپ کی اس خبر کے بعد اس لفظ کے استعمال کا تذکرہ اگلے روز زیادہ زور شور سے ہوا ۔ اور سوشل میڈیا پر بحث کا ایک دروازہ کھل گیا ، جس میں جنگ گروپ سے وابستہ افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اگلے روز پیمرا نے اس پر ایک ایڈوائس جاری کردی اوراسے اپنے دیرینہ مطالبے کو ٹیلی ویژن کے سامنے دہرانےکے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا۔ پیمرا متعدد مرتبہ ٹیلی ویژن انتظامیہ کو اس پر متوجہ کر چکا ہے کہ وہ اپنے ایم سی آر زیا پی سی آر ز میں موثر تاخیری نظام یعنی ٹائم ڈیلے میکینزم نصب کریں تاکہ سمعی وبصری مواد جو سامعین اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا باعث ہو ، اُس سے نشر ہونے بچا جا سکے۔ ٹیلی ویژن انتظامیہ ابھی تک پیمرا کے اس قسم کے انتبہات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتی آئی ہیں۔ مگر اس دفعہ اس ایڈوائس کا چرچا کچھ زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ اس طرح ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک غیر اخلاقی لفظ کے استعمال کی پیمرا کی طرف سے بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ چنانچہ سوشل میڈیا میں اس ایڈوائس کو ایک مخصوص لابی مسلسل استعمال کر رہی ہے۔ جس پر عوامی سطح پر طرح طرح کے تبصرے بھی جاری ہیں۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...