... loading ...
متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر کے چیئرمین پیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کاوکیل ہے لیکن پاکستانی قیادت کو قاتل کی حمایت یا مخالفت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ کشمیر کی وکالت اور بھارت سے دوستی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کارروائی کشمیری مجاہدین کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ نے کی۔ اس کارروائی میں کوئی بھارتی سول آدمی متاثر نہیں ہوا۔ ہماری جنگ بھارتی فوج کے خلاف ہے ،مجاہدین کسی بھی جگہ بھارتی فوج کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور بنائیں گے۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے کشمیری مایوس ہوں یا مجاہدین کی حوصلہ شکنی ہو۔گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر ختم ہو جائیگی ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا موقع ملے گا اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادیں غیر موثر ہو جائینگی۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے بجائے وہاں کے عوام کو سیاسی ، معاشی اور اقتصادی حقوق دیئے جائیں۔ پاک بھارت مذاکرات فضول مشق ہے ، یہ مذاکرات تب ہی کامیاب ہونگے جب بھارت کشمیر کو متنازع تسلیم کرے گا۔ پاکستانی قیادت پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر کو دے۔ اسکے بعد دوستی اور تجارت کی جائے۔ پاکستانی قیادت کو سمجھنا چاہیئے کہ بھارت مذاکرات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو مستحکم کر رہا ہے اور اربوں ڈالر دفاعی منصوبوں پر خر چ کر رہا ہے ۔
پاکستان کے اندر دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ پاکستانی قیادت کو کھل کر بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرنی چاہیئے ۔سید صلاح الدین نے ان خیالات کا اظہار مرکزی ایوان صحافت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مسلح جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف آزادی کیلئے برسر پیکار مجاہدین دہشتگرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں۔ بزدل بھارتی فوج مجاہدین کے ہاتھوں پٹنے کے بعد نہتے عوام ، خواتین ، بچوں ، مردوں اور بوڑھوں کو انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہاکرر کھی ہے۔ اب تک سوا پانچ لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں ہماری جنگ بھارتی فوج کے خلاف ہے اور بھارتی فوج کو کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں خواہ یہ کاروائی کشمیر کے اندر ہو یا باہر۔ پٹھانکوٹ پر مجاہدین کے حملے میں ایک کرنل سمیت آٹھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، کوئی سول آدمی نشانہ نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق اور کشمیریوں کا وکیل ہے۔ اس وقت بھی کشمیریوں کی وکالت کر رہا ہے لیکن ہندوستان سے دوستی اور تجارت کی باتیں بھی ہو رہی ہیں کشمیریوں کی وکالت اور بھارت سے دوستی دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے پاکستان قیادت کو دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے پٹھانکوٹ سے متعلق پیش کردہ ثبوت جعلی ثابت ہوئے۔ تحقیقات کیلئے کمیٹی بنی ،کمیٹی نے ابھی کام کا آغاز ہی نہیں کیا لیکن مجاہدین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ دفاتر کو سیل کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ان اقدامات کا اس پار غلط تاثر جا رہا ہے موجودہ حالات میں پاکستانی قیادت اپنا موقف واضح کرے ۔ پاکستانی قیادت کشمیریوں کی پشتیبا ن بنے یا دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فورسز مظالم ڈھاتی رہیں گی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور خون کے آخری قطرے تک جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا پیر صلاح الدین احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک اسے پاکستان کا آئینی صوبہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہم اس کی اجازت دینگے ۔گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر قبضے کی راہ دینے کے مترادف ہو گا ۔گلگت بلتستان کے عوام کی شکایات جائز ہیں یہاں کے عوام کو سیاسی ، معاشی اور اقتصادی حقوق دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات میں کبھی مخلص نہیں رہا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 155بار مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان اور اسکی قیادت کو مودی کی چانکیا سیاست کو سمجھنا ہو گا ۔مذاکرات کی آڑ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی قبضے کو مستحکم کر رہا ہے اور تیزی سے دفاعی منصوبوں کو مکمل کر رہا ہے چیئرمین متحدہ جہاد کونسل نے واضح کیا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازع نہیں بلکہ ریاست کے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جس کا فیصلہ عالمی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے ۔ آزاد کشمیر میں مہاجرین کی آباد کاری نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9ہزار میں سے اڑھائی خاندان آج تک آباد نہیں ہو سکے۔ اور مہاجرین کے گزار ہ الاؤنس میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔ اور مہاجرین کی آباد کاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...