... loading ...

امریکا کے مشہور، بلکہ بدنام زمانہ، فوکس نیوز کے 60 فیصد ‘حقائق’ دراصل جھوٹ ہوتے ہیں، یعنی اس نے تو پاکستان کے چینلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکا میں ٹیلی وژن چینلوں کی درستگی کو جانچنے والے ایک ادارے ‘پنڈت فیکٹ’ نے بتایا ہے کہ امریکا کے عوام سے جھوٹ بولنے میں فوکس نیوز کے بعد سی این این اور ایم ایس این بی سی پیش پیش ہین۔
فوکس نیوز کی “سچائی” پر تنقید کوئی نئی خبر نہیں، اب تو یہ کہا جاتا ہے کہ فوکس نیوز کی یہ خبر سچی نکلی۔ لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہ امریکا میں دیکھا جانے والا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک ہے اور خاص طور پر یورپ میں شدت پسندوں کے حملوں کے بعد اس نے جو کردار ادا کیا، وہ شرمناک حد تک گرا ہوا تھا۔ گزشتہ سال تو یہ جھوٹ میں اس حد تک چلا گیا کہ یہ خبر چلا دی کہ یورپ کے کئی علاقوں، بلکہ پورے شہروں پر، مسلمانوں کا قبضہ ہو چکا ہے اور انہوں نے غیر مسلموں کا داخلہ بند کردیا ہے۔ فوکس نیوز کے پرستاد تو ان دعووں پر آمنا و صدقنا کہتے رہے لیکن برطانیہ کے عوام یہاں تک کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون تک کو تردید کرنا پڑی، تب جاکر ان امریکیوں کی عقل کچھ ٹھکانے آئی۔ لیکن اس معاملے پر فوکس نیوز کا اتنا مذاق اڑا کہ اس وقت ٹوئٹر پر چلنے والی #foxnewsfacts کی مہم آج بھی مقبول ہے۔
پنڈت فیکٹ نے فوکس نیوز کے آن ایئر جھوٹوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا ہے، جن میں 21 فیصد زیادہ تر جھوٹ ہیں، 31 فیصد مکمل جھوٹ اور 9 فیصد سفید و سنگین جھوٹ۔
حقیقت اور خرافات کے درمیان کھو جانے والا فوکس نیوز اپنی نوعیت کا واحد امریکی ادارہ نہیں ہے۔ ایم ایس این بی سی اور سی این این جیسے مقبول ابلاغی ادارے بھی آگے آگے ہیں۔ ان دونوں اداروں کی 44 فیصد خبریں زیادہ تر جھوٹ یا اس سے بھی بدتر ہوتی ہیں۔ سی این این کچھ “بہتر” ہے، جس کی 80 فیصد رپورٹیں کم از کم “نصف سچ” کے معیار کو پہنچی ہیں۔
پنڈت فیکٹ 2014ء سے امریکا کے اہم خبری چینلوں کے لیے یہ ‘اسکور کارڈ’ مرتب کرتا آ رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایم ایس این بی سی اور سی این این بہتر ہو رہے ہیں لیکن فوکس نیوز بہتر تو نہیں البتہ مزید بدتر ضرور ہوتا جا رہا ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ اس کے باوجود فوکس نیوز امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ٹیلی وژن چینلوں میں شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف معاملات پر امریکا کے عوام کا نقطہ نظر انتہائی ناقص ہوتا ہے۔ یوں چینل مجموعی عوامی رویے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...