... loading ...

چیک جمہوریہ “مہاجرین کے راستے” یعنی ترکی کے ساحلوں سے لے کر جرمنی تک میں ایک اہم پڑاؤ تھا، گو کہ اس کی “ذمہ داری” محض ایک سرحد سے مہاجرین کو اٹھا کر دوسری جانب تک پہنچانا تھا لیکن اس میں بھی جس حد تک معاملات خراب ہو سکتے ہیں تھے، اس نے کیے اور اب ملک کے صدر کہتے ہیں کہ مسلمانوں کا جدید یورپی معاشرے میں ڈھل جانا ناممکن ہے۔ اسے کہتے ہیں شاہ سے بڑے شاہ کے وفادار، کہ یہ مہاجرین اور تارکین وطن جہاں جا رہے ہیں، وہ انہیں قبول کرنے کو تیار ہیں، لیکن یہ اپنا خبث باطن چھپا نہیں پائے بلکہ یہاں تک کہ گئے کہ سال نو پر جرمنی کے مختلف شہروں میں ہونے والے جنسی حملوں تک کو ‘مسلم ثقافت’ سے جوڑ ڈالا۔
صدر میلوس زمان کے تازہ ترین انٹرویو میں یہ باتیں کوئی نئی نہیں ہیں۔ جب سے یورپ میں تارکین وطن کا بحران پیدا ہوا ہے ان کی زبان سے مسلمانوں کے بارے میں ایسی ہی باتیں نکلی ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن پر الزام لگایا کہ یہ اپنے معصوم کی تصاویر کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پر پیش کر رہے ہیں اور یوں یورپ میں ہمدردیاں بٹور رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ “یہ جائیں اور اپنے ملکوں میں اپنی ثقافت کے مطابق رہے، یورپ میں داخل بھی نہ ہونے دیں ورنہ سب کا حشر وہی ہوگا جو جرمنی میں عورتوں کا ہوا ہے۔” اپنا فلسفہ مزید جھاڑتے ہوئے زمان کا کہنا تھا کہ “جن ثقافتوں میں مطابقت پائی جاتی ہیں، وہی ایک دوسرے کو قبول کرتی ہیں اور ایک جگہ پنپ سکتی ہیں، ان تارکین وطن کو یورپ میں قبول کرنا دراصل اپنی موت کو دعوت دینا ہے۔”
ملک کی تاریخ میں براہ راست منتخب ہونے والے پہلے صدر میلوس زمان نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا کہ مہاجرین کی یورپ آمد دراصل اخوان المسلمون کی سازش ہے، جو دراصل یورپ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں خانہ جنگیوں سے متاٹر لاکھوں افراد نے گزشتہ سال یورپ کی جانب ہجرت کی تھی جن کی اکثریت کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے اور زیادہ تر مہاجرین کے لیے جرمنی نے اپنے دروازے کھولے۔ لیکن سال نو کی تقریبات کے دوران مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر خواتین پر جنس حملے ہوئے، جن میں انہی ممالک کے افراد گرفتار ہوئے ہیں جس پر جرمنی میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میلوس زمان اس موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...