... loading ...

کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکسچینجز کو ملاکر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام اولین روز سے ہی مارکیٹ کے لئے کوئی خوشگوار فیصلہ نہیں تھا۔ مگر اسحاق ڈار کی طرف سے مارکیٹ کے رجحانات کو اہمیت دیئے بغیر یہ فیصلہ کرنا اور پھر اِسے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردینا مارکیٹ کے لوگوں کے لئے شدید بے چینی کا باعث بنا ہے۔ جس نے اسٹاک ایکسچینج کو مسلسل گراوٹ سے دوچار کر دیا ہے۔ اگر چہ اس کی ایک بنیادی وجہ تو ایشیا ئی مارکیٹوں میں جاری شدید مندی ہے۔ مگر پاکستان میں اس مندی کی صرف یہی ایک وجہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کی مارکیٹیں اِن دنوں شدید مندی کا شکار ہیں اور کاروبار کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں ہنڈریڈ انڈیکس شدید مندی کے بعد 29 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر آچکا ہے، جس کے بعد کاروبار میں کچھ بہتری بھی دیکھنے کو مل رہی ہے مگر ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی نے ایشائی مارکیٹوں کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔
مگر پاکستان میں اس کی کچھ اضافی وجوہات بھی پائی جاتی ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بروکرز کمپنیوں کے خلاف یکطرفہ اور اندھا دھند کارروائی بھی مارکیٹ کی خراب کارکردگی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات نے گزشتہ کچھ دنوں سے اےکے ڈی سیکورٹیز کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے ذریعے مکمل مارکیٹ کو خوف زدہ کررکھا ہے۔ اور وہ اس حوالے سے کسی بھی بات کو خاطر میں لانے کے لئے تیار دکھائی نہیں دیتے۔ اس ضمن میں اُنہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج اور ایف آئی اے کے درمیان دسمبر 2010ء کے درمیان ہونے والے اُس معاہدے کو بھی نظرانداز کردیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بغیر متعلقہ ذمہ دارن کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکتی۔ دنیا بھر میں سرمائے کی لین دین کو ایک حساس معاملہ سمجھ کر اُن اداروں میں قانونی کارروائی کو نہایت محتاط طریقے سے برتنے کے قواعد وضع کئے گیے ہیں۔ امریکا میں سینٹرل بینک آف امریکا کے کسی افسر کو بینک کی کسی برانچ میں نہیں دیکھا جاسکتا کیونکہ اس سے مذکورہ بینک کی حصص یکدم نیچے آجاتے ہیں۔ مگر پاکستان میں شاہد حیات صاحب دنیا بھر کی دانش سے بڑے ثابت ہوئے ہیں۔ جنہیں اپنی ایمانداری ثابت کرنے کے لئے بعض اوقات ملک کے قوانین تک توڑنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ چنانچہ اطلاعات کے مطابق وہ تاحال اسٹاک مارکیٹ پر اپنی مسلسل دہشت بٹھائے ہوئے ہیں جس نے مارکیٹ کے اندر ایک سراسیمگی پیدا کررکھی ہے۔ مارکیٹ میں گراوٹ کے لئے اسے ایک وجہ مانتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک ملاقات طے کر رکھی ہے جس میں ایف آئی اے کی اسٹاک مارکیٹ کے معاملات میں مسلسل اور براہِ راست مداخلت کے حوالے سے کسی لائحہ عمل کو طے کیا جائے گا۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...