... loading ...

سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز (15 جنوری) کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل منظور کرنے پر پورے ملک اور ذرائع ابلاغ میں اُٹھنے والے احتجاج کے بعد آج (16 جنوری) کو وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نےاس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروسیکیوشن ایکٹ کمزور تھا، اس لیے اس میں ترمیم ضروری تھی۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ فورس کی 7 خواتین سمیت 977 اہلکاروں کی 28ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیم سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں جبکہ ایکٹ میں سے صرف خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔ سندھ کے عوام کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان اور حالات میں بہتری آ رہی ہے اور جرائم میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔
سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز ہر قسم کے احتجاج اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل منظور کرلیا تھا۔ جس کی رو سے سندھ حکومت کو ہر قسم کے جرائم کے خلاف عدالتی کارروائی سے ایک قسم کا قانونی استثنیٰ مل جاتا ہے۔ اس ترمیمی بل کی منظوری سے ملک میں دستوری جمہوریت کا خواب دیکھنے والوں کو شدید مایوسی ہوئی تھی ۔ کیونکہ اس بل کے ایکٹ بن جانے کی صورت میں جو بنیادی تبدیلیاں آئیں گی وہ کچھ یوں ہوں گی :
حکومت سندھ نے اس ترمیمی بل کی منظوری کے لئے یہ جواز پیش کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 2009 کے کرمنل پراسیکیوشن قانون میں ترمیم کرنے کا حکم دیا تھا اس لیے مذکورہ ترمیم عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ جبکہ اس بل کی مخالفت کرنے والی حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس ترمیم سے صرف سرکاری جماعت کو فائدہ ہوگا۔ اور حکومتی جماعت نے یہ کام محض اپنے چند رہنماؤں اورپسندیدہ بیوروکریٹس کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا ہے۔ جن کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔قانونی ماہرین کے خیال میں سندھ حکومت کی جانب سے تفتیشی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا اختیار لینے کا مقصددراصل تفتیش کرنے والے رینجرز کے اہلکاروں کوپراسیکوٹر جنرل کی نگرانی میں لینا ہے۔اس ضمن میں ہر ایسے جرم کی تفتیش جس میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین سال کی سزا ہوسکتی ہو، اس کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سے اجازت لینی ہوگی۔ لیکن اگر جرم سات سال کی سزا رکھتا ہو تو پھر اس کی اجازت پراسیکیوٹر جنرل سے لینا لازمی ہوگی ۔ اس طرح عملاً سندھ میں تمام جرائم کی تفتیش کو حکومت سندھ نے اپنے ماتحت اداروں کی نگرانی میں دے دیا ہے اور تفتیش کے عمل کو ہی سخت قوانین میں جکڑ لیا ہے۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...