... loading ...

امریکا نے گزشتہ سال دنیا کے چند مسلمان ممالک پر اتنے بم برسائے ہیں کہ کسی کو بھی حیران اور صدمے سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہیں۔ عام طور پر امریکا نواز سمجھے جانے والے تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز (سی ایف آر) کے سینئر فیلو میکا زینکو نے بتایا کہ “یکم جنوری 2015ء سے سال کے آخر تک امریکا نے عراق، شام، افغانستان، یمن، صومالیہ اور پاکستان پر 23 ہزار سے زیادہ بم برسائے اور یہ سب مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔” پھر یہ کہنا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے، بے معنی ہو جاتا ہے۔
سی ایف آر کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا دنیا کے دیگر ممالک کے لیے کتنی بڑی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ چاہے بمباری کا نشانہ درست افراد اور مقامات ہوں یا نہ ہوں، لیکن اس کے اثرات ان سے ہٹ کر پورے ملک اور معاشرے پر تو پڑ رہے ہیں۔ پھر یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا مسلم دنیا میں کتنی بڑی تباہی کا باعث ہے۔ ذرا یہ اعداد و شمار دیکھیں۔
[table id=8 /]
سال 2015ء میں امریکا نے افغانستان پر 947 بم پھینکے، اس کے باوجود فارن پالیسی میگزین کے ایک حالیہ تجزیے کے مطابق 2001ء کے بعد طالبان پہلی بار افغانستان میں اتنے بڑے علاقے پر عملاً قابض ہیں۔ افغانستان میں امریکا کی جنگ 16ویں سال میں داخل ہو چکی ہے اور اوباما انتظامیہ کے بارہا فوجی انخلا کے وعدے اب تک مکمل نہیں ہوئے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں صدر اوباما نے ایک مرتبہ پھر فوج بلانے کا فیصلہ واپس لیااور امریکی افواج کی افغانستان میں موجودگی میں 2017ء کے اختتام تک کی توسیع کی۔
دوسری جانب عراق ہے، جہاں عراق کے حالیہ چاروں امریکی صدور نے بمباری کی ہے۔ داعش کے خلاف جنگ، جسے ابتدائی طور پر ‘محدود مداخلت’ قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر دفاع لیون پینیٹا کے الفاظ میں یہ ’30 سالہ جنگ’ بنی اور اب وائٹ ہاؤس نے، مبہم انداز میں ہی سہی لیکن، یہ کہا ہے کہ یہ عراق و شام میں ‘طویل المیعاد جدوجہد’ ہے۔ لیکن اس معاملے کا سب سے دلچسپ پہلو، جس پر زینکو نے توجہ دلائی ہے، وہ یہ ہے کہ 23 ہزار سے زیادہ بموں سے عام شہریوں کی اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
امریکا کی پھیلائی گئی تباہی کی یہی سب سے حیران کن بات ہے کہ وہ 25 ہزار جنگجو مارنے کا دعویٰ کرتا ہے اور 17 ماہ کی مہم میں شہری صرف 6 مرے ہیں۔ اس دوران حکام یہ بھی کہتے رہے کہ داعش اور طالبان بدستور اپنی جگہ موجود ہیں اور ان کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ 2014ء میں سی آئی اے کے مطابق داعش کی افرادی قوت 20 سے 31 ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ لیکن ابھی گزشتہ بدھ کو یہ کہا گیا کہ داعش کی تعددا اندازاً 30 ہزار ہے۔ یعنی امریکا کا حساب بڑا ہی کمزور ہے، 30 ہزار میں سے 25 ہزار نکالیں، تب بھی 30 ہزار ہی بچتا ہے۔
پھر 23 ہزار بم پھینکے جانے کے بعد امریکی وزارت دفاع کا صرف 6 شہریوں کے مارے جانے کا دعویٰ بھی ہے۔ اور یہی وہ بات ہے جو عام طور پر ذرائع ابلاغ بھی تسلیم کرتے ہیں۔ شاید ہی کوئی شام و عراق میں مارے گئے عام افراد کے بارے میں کوئی سوال اٹھاتا ہو۔
گزشتہ سال 30 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز کے ایک ہسپتال پر امریکی طیاروں نے بمباری کی جس میں 30 افراد مارے گئے۔ اس واقعے کی تحقیقات گو کہ ابھی ہو رہی ہیں، لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ حقیقت کو غلط اور جان بوجھ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...