... loading ...

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اصلی مقاصد تاجکستان میں بے نقاب ہورہے ہیں ۔ جہاں بتدریج شعائر اسلام کے پر عمل درآمد کو مشکل سے مشکل تر بنایا جا رہا ہے۔ اور یہ سب کچھ سیکولر ازم کے نام پر وہاں کی سیکولر حکومتیں کر رہی ہیں۔ عرب ذرائع سے ہونے والے اس سنسنی خیز انکشاف سے پتہ چلا ہے کہ تاجکستان میں داڑھی ، حج اور حجاب کے خلاف وہاں کی حکومت نے ایک غیر اعلانیہ جنگ برپا کردی ہے۔
مسلمان اکثریتی ریاست تاجکستان میں ان شعائر اسلام کے خلاف جاری کارروائیوں میں ریاستی مشنری کے استعمال کے واضح شواہد ملے ہیں ۔ معتبر اطلاعات کے مطابق تاجک پولیس نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے سختی سے روک رہی ہے۔ اس سختی کا ایک افسوس ناک اور اشتعال انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نےگزشتہ دنوں ایک 23 سالہ نوجوان عمر بوبوگونوف کو محض اس لیے اذیتیں دے کر قتل کر دیا کہ اس نے چہرے پر داڑھی سجا رکھی تھی۔اس سے قبل ایک دوسرے تاجک شہری رستم گولوف کو بھی داڑھی رکھنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا اوراُسے داڑھی منڈوانے پر زبردستی مجبور کیا گیا۔
ایک عرب آن لائن روزنامہ ’’المختصر‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ دوشنبہ حکومت نہ صرف نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے روک رہی ہے بلکہ خواتین کو حجاب کرنے، حج پر جانے اور بچوں کے عربی نام رکھنے پربھی پابندیاں لگا رہی ہیں۔ اگرچہ حکومت بظاہر ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کی تردید کر رہی ہے مگر عملاًتاجک پولیس داڑھی والے ہرشہری کو شبے کی نگاہ سے دیکھنے اور اُسے پڑتال کی خوامخواہ اذیت سے گزارتی ہے اور محض داڑھی رکھنے کی پاداش میں کسی بھی وقت کسی شخص کو حراست میں بھی لے لیتی ہے۔
تاجکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے ۔ جس کی قیادت سنہ 1992ء کے بعد سے امام علی رحمان کے ہاتھ میں ہے۔وہ 1994ء سے ملک کے صدر ہیں۔ ان کے صدارت کے ابتدائی دور میں ایک لاکھ لوگ خانہ جنگی کے باعث ہلاک ہو گیے۔اُن کی حکومت بدعنوانیوں اور سخت پالیسیوں کی وجہ سے بہت بدنام ہے۔ حال ہی میں تاجک پارلیمنٹ نے انہیں’’قائد الامۃ‘‘ کا خطاب دینے کے ساتھ تاحیات ملک کا سربراہ قرار دیا تھا۔ آٹھ ملین آبادی والے اس ملک میں اپوزیشن کو دبانے پر بہت زور دیا جاتا ہے مگر شہریوں کی سماجی بہبود اور معاشی ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا سکی ہے۔تاجکستان میں ہونے والے تمام انتخابات کو آزاد مبصرین نے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...