... loading ...

سعودی عرب کے وزیر خارجہ اپنے انتہائی اہم اور حساس دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر دو روزہ سرکاری روزے پر اسلام آباد پہنچے تو ہوائی اڈے پر مشیر خارجہ سرتاج اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنی اسلام آباد کے فوری بعد سب سے پہلے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران میں پاکستانی فوج کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور اس سلسلے میں پاکستانی عوام کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے چونتیس ملکی اسلامی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا اہم ترین مقصد بھی یہی ہے کہ وہ چونتیس ملکی اسلامی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کے طریقہ کار اور اس میں اُن کے کردار کے خدوخال پر حتمی گفتگو کریں ۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی فوجی سربراہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، معاون خصوصی طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ایک علیحدہ ملاقات دفتر خارجہ میں کی ہے جس کے بعد اُن کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع تھی مگر تاخیر کے باعث اسے منسوخ کر دیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔اُنہیں تین جنوری کو اسلام آباد آنا تھا۔ تاہم، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ان کا یہ دورہ چار روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اب اس دورے کی اہمیت میں اس تنازع کے باعث مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ سعودی وزیر خارجہ اس دورے میں علاقائی مسائل پر بھی پاکستانی حکام کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک سال کی مدت کے دوران میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...