... loading ...
خاکی نیکروں، سفید قمیصوں اور سیاہ ٹوپیوں میں ملبوس ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہندو شدت پسندوں نے مغربی بھارت میں اپنی طاقت کا ایک زبردست مظاہرہ کیا۔ یہ متنازع گروہ راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ المعروف آر ایس ایس کا تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع تھا جو گزشتہ روز مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں منعقد ہوا۔ بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے آر ایس ایس کے گہوارے میں ہی جنم لیا تھا اور خود مودی عرصے تک آر ایس ایس کے ایک سرگرم کارکن رہے تھے۔ لاٹھیوں سے لیس اور یک آواز نعرے لگاتے ہوئے یہ لاکھوں کارکن اپنے سربراہ موہن بھگوت کی باتیں سننے میں محو دکھائی دیے۔
آر ایس ایس خود کو ایک ثقافتی انجمن کہتی ہے جو بھارت میں ہندو ثقافت کے تحفظ سے وابستہ ہے لیکن درحقیقت یہ ایک ہندو فاشسٹ تنظیم ہے، جو ہر دوسرے مذہب کے خلاف ہے اور کیونکہ ہندوستان میں سب سے بڑی اقلیت مسلمان ہیں، اس لیے سب سے زیادہ زیر عتاب وہی آتے ہیں۔ آر ایس ایس بھارت میں مذہبی کشیدگی کو ایندھن فراہم کرنے کی طویل تاریخ رکھتی ہے۔
تازہ ترین اجتماع کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مئی 2014ء میں مودی کے برسر اقتدار آنے سے قبل کبھی آر ایس ایس کا اثر و رسوخ اتنا نہیں دیکھا گیا۔ 15 سال کے لڑکوں سے لے کر 102 سال تک کے بوڑھوں تک 450 ایکڑ پر پھیلی اجتماع گاہ میں آر ایس ایس کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار افراد موجود تھے۔
نریندر مودی ماضی میں 15 سال تک تنظیم کے اہم کارکن رہے ہیں۔ اجتماع میں شریک ایک 32 سالہ رضاکار کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا کارکن مودی کو ایک مثال سمجھتا ہے کہ سیوک کہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس کی ساکھ کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ ایک دوسرے رضاکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں آر ایس ایس کی رکنیت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آر ایس ایس کا قیام 1925ء میں بھارت کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم کی حیثیت سے عمل میں آیا تھا اور اب کہا جاتا ہے کہ بھارت میں اس کے 50 لاکھ کارکن ہیں جو ‘سوایم سیوک’ کہلاتے ہیں۔ یہ ایک علانیہ خفیہ تنظیم ہے کیونکہ اس کے رضاکاروں کی رکن کی حیثیت سے کوئی باضابطہ رجسٹریشن نہیں ہوتی اور تمام تر رابطے زیادہ تر زبانی ہوتے ہیں۔ ان کا یہ تازہ ترین اجتماع اپنے حجم کے لحاظ سے تو بڑا تھا ہی لیکن اس لیے بھی انوکھا تھا کہ اس میں ذرائع ابلاغ کو مدعو کیا گیا تھا۔
گزشتہ انتخابات میں کانگریس کے 10 سالہ اقتدار کو ختم کرنے اور نریندر مودی کو انتخابات جتوانے میں آر ایس ایس کا بہت اہم کردار تھا، جس کے کارکنوں نے خاصی محنت کرکے مودی کو یہ مقام دلایا۔ گو کہ مہاراشٹر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی آر ایس ایس کے لیے خوش کن خبر تھی لیکن وہ مودی کی زیادہ تر توجہ اقتصادی ترقی پر ہونے اور ایودھیا کے معاملے پر خاموشی سے خاصے نالاں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ آر ایس ایس کے کرتا دھرتا اہم فیصلوں میں نظر انداز کیے جانے پر بھی مودی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں جیسا کہ چند روز قبل مودی کا اچانک دورۂ پاکستان۔ دوسری جانب بی جے پی سمجھتی ہے کہ ریاست بہار میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کی بدترین شکست کا ایک اہم سبب آر ایس ایس رہنما موہن بھگوت کا متنازع بیان بھی تھا۔
لیکن ان اختلافات کے باوجود یہ مودی سرکار ہی ہے جس کے زیر نگیں آر ایس ایس پھل پھول رہی ہے، اور کوئی بعید نہیں کہ اتر پردیش کے آئندہ انتخابات میں نتیجہ مودی کے حق میں لانے کے لیے سوایم سیوک میدان میں دکھائی دیں۔
سیاسی تجزیہ کار مودی کے دور حکومت میں آر ایس ایس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو خطرے کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں خاص طور پر وزارت انسانی وسائل میں، جس کے ماتحت تعلیم کا شعبہ بھی آتا ہے، میں آر ایس ایس کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر بھرتی کی گئی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...