... loading ...

2006ء میں کالج کے چند طلبا نے ایک ادارہ بنا جو اب عام شہری استعمال کے ڈرون میں ایک عالمی رہنما بن چکا ہے۔ دا جیانگ انوویشنز (ڈی جے آئی) کی داستان بتاتی ہے کہ جدت طرازی سے وابستگی نئی دنیا میں آپ کو کس مقام تک پہنچا سکتی ہے۔ ادارے کے ابنی وانگ تاؤ کہتے ہیں کہ جب آپ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہوں تو سب سے پہلے آنے کا فائدہ آپ کو بہرصورت پہنچتا ہے۔
ڈی جے آئی کی سالانہ فروخت 2010ء میں 3 ملین یوآن یعنی 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں لیکن 2014ء میں یہ 3 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ ڈی جے آئی 2015ءمیں بھی بلین ڈالرز کی آمدنی حاصل کر چکا ہے جس کے اعداد و شمار ابھی ظاہر ہونے والے ہیں۔
شین ژین میں واقع یہ ادارہ دنیا کے تقریباً 70 فیصد شہری ڈرون فروخت کرتا ہے اور اپنی 80 فیصد آمدنی چین سے باہر دیگر ممالک سے حاصل کرتا ہے۔
ڈی جے آئی کی کہانی چین کی متاثر کن داستانوں میں واحد نہیں ہے۔ موبائل بنانے والے ادارے سیاؤمی کو ہی لے لیں۔ 2010ء میں قیام کے بعد 2014ء میں یہ دنیا میں موبائل فروخت کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ادارہ بن گیا۔ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ نے اسے حال ہی میں دنیا کے جدید ترین اداروں میں شامل کیا ہے اور سرفہرست 35 اداروں میں سے ایک ہے۔
کم قیمت ہونے کے علاوہ سیاؤمی کی مقبولیت کی وجہ اس کا MIUI آپریٹنگ سسٹم بھی ہے جو اصل اینڈرائیڈ سے کہیں زیادہ رواں اور بہتر ہے۔
سیاؤمی کے بارے میں کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ آ گیا اور چھا گیا۔ اب بھی اس کی نظریں مستقبل پر لگی ہوئی ہیں اور یہ انٹرنیٹ سے منسلک آلات کی وسیع رینج متعارف کروا رہا ہے۔ جیسا کہ فضا کو تروتازہ کرنے والی مصنوعات، بلڈ پریشر یعنی فشار خون کو جانچنے کے لیے، بلب اور دیگر روشنیاں، ٹیلی وژن اور ویب کیم کو موبائل کے ذریعے چلانے کی سہولت، جنہیں اسمارٹ فون کے ذریعے چلایا جا سکے گا۔
سیاؤمی اور ڈی جے آئی کی کامیابی ایک نئے عہد کا آغاز اور جدید دور کی علامت ہیں کہ چین سستی مزدوری اور فوری برآمدات کے دور سے نکل چکا ہے اور اب نئی ٹیکنالوجی اور نئے خیالات کی تلاش چین میں واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔
اگلے پانچ سالوں کے لیے چین کے منصوبے میں جدت طرازی مقدم ہے۔ اس منصوبے میں 2010ء کے جی ڈی پی اور شہری و دیہی دونوں آبادیوں کی فی کس آمدنی کو دوگنا کرنا شامل ہے۔
چین گو کہ امریکا کے بعد تحقیق و پیشرفت (آر اینڈ ڈی) پر سب سے زیادہ خرچہ کرنے والا ملک ہے لیکن اب بھی اس لحاظ سے کئی ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے ہے جو جی ڈی پی کا 3 سے 4 فیصد تحقیق پر خرچ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال تحقیق پر چین نے 1.3 ٹریلین یوآن خرچ کیے جو 2014ء کے مقابلے میں 9.9فیصد زیادہ ہیں لیکن یہ بھی جی ڈی پی کا محض 2 فیصد ہی ہے۔ یہ بھی صرف دوسرا سال ہے کہ تحقیق کے شعبے میں 2 فیصد جی ڈی پی استعمال کیا گیا ہو۔ اس لیے بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...