... loading ...

کراچی کے علاقے گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی ہلاکت کا معاملہ ڈرامائی صورتِ حال اختیار کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے خیابان راحت پر 4 نوجوانوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم زکریا جنجوعہ کے بارے میں معلوم یہ ہوا ہے کہ وہ چھ روز قبل ہی ملائیشیا سے کراچی آیا تھا۔ اور وہ ایک طالب علم تھا۔ جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زکریا اسٹریٹ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز خیابان راحت پر لوٹ مار کرنے والوں کا تعاقب کرنے پر مقابلے میں زکریا ہلاک اور دوسرا ملزم گرفتار ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب زکریا کے گھر والوں کا موقف ہے کہ مقتول کے والد آسٹریلیا میں ہیں، پولیس نے زکریا کو محض لیاری کا رہائشی ہونے کی وجہ سے قتل کیا۔ ہمارا بچہ بے گناہ تھا، وہ شادی کے لیے ایک ماہ کی چھٹی پر آیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کراچی کا اہم مسئلہ ہے، گزشتہ روز لوٹنے اور لٹنے والے دونوں ہی طالب علم ہیں جب کہ لٹنے والے طالب علموں نے ملزم زکریا کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شناخت بھی کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس زکریا کے خلاف ثبوت اور مدعی بھی موجود ہے جن سے لوٹ مارکی گئی۔
دوسری طرف کچھ عینی شاہدین یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس نے زکریا کو مقابلے میں نہیں مارا بلکہ نوجوان دوسری جانب سے آرہا تھا کہ اس دوران پولیس موبائل تیزی سے آکر رکی اور فائرنگ کردی۔ اس ضمن میں ایک اور پہلو بھی قابلِ توجہ ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار غلام آزاد کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ہلاک ہونے والے زکریا کو اپنے ساتھی ڈاکو کے طور پر شناخت کر تے ہوئے اُس نے اعتراف کیا ہے کہ اُ س کے چار دوست اس قسم کی وارداتیں کرتے تھے۔ اور اس کے دیگر ساتھی بھی شاہ بیگ لین میں رہتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم غلام آزاد مکمل طور پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اِن حالات میں اُس کی گفتگو کے حتمی ہونے کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ جبکہ مدعی احسن الا سلام نے پہلے تو مقتول زکریا کو شناخت کر لیا تھا مگر بعد میں مدعی نے اُسے بطور ملزم شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس بدلتی ہوئی صورتِ حال نے تفتیشی اداروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ تمام شواہد یہ ثابت کر رہے ہیں کہ زکریا شاید واردارت میں ملوث نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق زکریا کی لاش جس حالت میں ملی اُس سے بھی یہی اندازا ہوتا ہے۔ کیونکہ اُس کی شرٹ پینٹ کے اندر تھی، جبکہ ملزمان عام طور پر اسلحہ چھپانے کے لئے شرٹ پینٹ کے باہر رکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گزری پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...