... loading ...

پاکستان کے باخبر سمجھے جانے والے سینئر صحافی حامد میر نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل سے بس چند دن قبل ہی مجھ سمیت پانچ صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے شریف برادران سمیت چار لیگی رہنماؤں نے اُنہیں بتا دیا تھا کہ وہ اقتدار میں آرہے ہیں۔ اُنہوں نے “چینل 24″کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے اس بیان کی تائید کی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔
حامد میر نےاس سنسنی خیز انکشاف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل سے چند دن قبل شریف برادران سمیت چار رہنماؤں نے بھوربن میں اُن سمیت پانچ صحافیوں سے ملاقات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ وہ حکومت میں آرہے ہیں اس لئے پہلے اقتدار کےپہلے سو دنوں تک وہ اُن کےخلاف کوئی بات نہ کریں۔ حامد میر کے مطابق اس کے ٹھیک تین ماہ کے اندر اندر نوازشریف اقتدار میں آگئے تھے۔
حامد میر کے مطابق اگست 1996ءمیں بے نظیر بھٹو وزیراعظم اور نوازشریف قائد حزب اختلاف تھے۔ اگست کے پہلے ہفتےمیں نصرت جاوید، محمد مالک، عامر متین، ظفر عباس اور خود ان سمیت پانچ صحافیوں کو چوہدری نثار کی طرف سے نوازشریف کی ملاقات کا پیغام آیااور پھر ملاقات کے لیے پی سی بھوربن لے جایاگیاجہاں نوازشریف، شہبازشریف، چوہدری نثار او ر خواجہ آصف مسلم لیگ ن کی طرف سے ملے۔ اس ملاقات تک فاروق لغاری صدر تھے اور نواز شریف صاحب نے کہا کہ وہ اقتدار میں آکر وزیراعظم بننے والے ہیں اور آپ پانچ آدمیوں سے گزارش ہے کہ پہلے سو دنوں تک آپ لوگوں نے مخالفت نہیں کرنی جس پر سب صحافی حیران رہ گئے،اور کہاکہ ابھی حکومت کو دوسال بھی نہیں ہوئے تو آپ وزیراعظم کیسے بن جائیں گے؟اس پر چوہدری نثار نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے کہاکہ آپ دیکھ لیں گے، کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔ حامد میر نے کہا کہ اس کے کچھ دنوں بعد ہی کراچی میں مرتضیٰ بھٹو کا قتل ہوگیا اور بے نظیر بھٹو کی حکومت نومبر میں گھر چلی گئی۔ حامد میر نے اس موقع پر یہ سوال اُٹھایا کہ صدر اور وزیراعظم کی تب لڑائی بھی نہیں تھی، میر مرتضیٰ کا قتل بھی نہیں ہوا اور نوازشریف کو کیسے پتہ چل گیا تھاکہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں ؟یہ سیاسی ٹارگٹ کلنگ ہی تو ہے جس میں وزیراعظم کے بھائی کے قاتل کو گولی مار کر حکومت کو ہی قتل کردیاگیا، حامد میر نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح کے چھ سات واقعات وہ اور بھی گنواسکتے ہیں۔
حامد میر کے اس سنسنی خیز انکشاف کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں نہایت سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے یہ انکشاف نہایت نازک موقع پر کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے دور وز قبل بے نظیر بھٹو کی برسی کےموقع پر اپنے خطاب میں بار بار اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ میں ہمیشہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی آئی ہے۔ حامد میر نے بلاول بھٹو کے اسی موقف کو اس انکشاف کے ذریعے تاریخی تائید فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
سیاسی مبصرین کے نزدیک یہ انکشاف تاریخی طور پر مسلم لیگ نون کے لئے ایک مستقل نوعیت کی شرمندگی کا باعث بن سکتاہے۔مگر جس طرح پاکستان میں بہت سے تاریخی حقائق کبھی کسی چھلنی میں چھانے نہیں جا سکے اور اُس کے پسِ پردہ عوامل سامنے نہیں آسکے، یہ بھی اُن میں سے ایک واقعہ ثابت ہوگا۔ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے پسِ پردہ حقائق کیا تھے؟ اُن کے اصل قاتل کون تھے؟ اور میاں نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار اور خواجہ آصف کو یہ کیسے پہلے سے پتہ چل گیا تھا کہ وہ اقتدار میں آرہے ہیں؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو ہمیشہ تاریخ میں دفن رہیں گے۔
حامد میر کے انکشافات کی ویڈیو یہاں دیکھی جاسکتی ہے!
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...