... loading ...

رینجرز کی مدتِ قیام اور اختیارات میں توسیع کا معاملہ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے 60 روزہ توسیع کے نوٹیفیکشن کے بعد نمٹنے کے بجائے مزید الجھ گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے معاملے میں ایک غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر 22 دسمبر کو سندھ اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خط کو مستردکرتے ہوئے سندھ رینجرز کو 60 روز کے لئے بلامشروط اور پہلے کی طرح جُوں کے توں اختیارات دے دیئے ہیں۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نےچند روز پیشتر رینجرز کے قیام میں مشروط توسیع کی ایک سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی۔جس کے جواب میں وفاقی حکومت نے 22 دسمبر کو بروز منگل سندھ حکومت کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی کہ وہ بغیر رینجرز کے غیر مشروط اختیارات کی نئی سمری تیار کرے۔اگرچہ اس کے بعد کے تمام معاملات اب تک پس منظر میں ہےمگر یہ معلوم ہو اہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں سندھ اسمبلی کی قرارداد کے متعلق یہ وضاحت کی گئی ہے کہ وہ آئینی طور پر یہ قدغنیں عائد نہیں کر سکتی۔ کیونکہ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے جو وفاق کا قانون ہےجس میں سندھ اسمبلی کسی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی۔چنانچہ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں وزارت کا ایک اہم ترین اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تفصیلی غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سندھ رینجرز کے وہی اختیارات ہوں گے جو پہلے تھے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کے اس فیصلے کے بعد سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے رہنما نے مسلم لیگ نون کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب ِ اختلاف خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں نہایت سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کو جو کرنا ہے کر لے، آخر چوہدری نثار کو قائم علی شاہ سے بات کرنے میں کیوں شرم آتی ہے؟ پیپلز پارٹی کے ایک اور اہم رہنما قمر الزماں کائرہ نے اسی تندی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ردِ عمل میں یہ کہا ہے کہ چوہدری نثار خود کو کیا سمجھ بیٹھے ہیں اور کیا نوازشریف اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں؟سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اس صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے تو ایک گھمنڈ میں ہوتی ہے۔ اگر سندھ کے لئے کوئی بُرا دن ہو گا تو وہ وفاق کے لئے بھی بُراد ن ہوگا۔ کیا وزیر کو وائسرائے کے انداز میں گفتگو کرنا چاہئے؟ اُنہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی خود مختاری سے انحراف کر رہی ہے۔
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اس شدید ردِ عمل نے بظاہر یہ تاثر دیا ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان ایک زبردست معرکے کا امکان ہے ۔ اور آئندہ دنوں میں یہ صورتِ حال نہایت تلخ اور تباہ کن نتائج پر منتج ہو سکتی ہے۔ سیاسی مبصرین نے اس تناؤ پر مبنی شدید نوعیت کے ایک دوسرے کے خلاف تبصروں کو وفاق اور سندھ حکومت میں ایک کھلی جنگ کا اشارہ قراردیا ہے۔ تاہم وجو د ڈاٹ کام کو انتہائی موثق ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت اس صورتِ حال کو کسی بھی طرح کسی خوف ناک اور سیاسی طور پر ناقابل واپسی انجام کی طرف لے جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اگر چہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وفاقی حکومت اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ مصالحت کو برقرار رکھنا چاہتی تھی مگر اسٹیبلشمنٹ نے اِسے “ویٹو” کر دیا ہے ،مگر وجود ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اب بھی ایسے کسی آئینی اقدام کی طرف نہیں جائے گی جو اُسے خود بھی سیاسی تنہائی میں دھکیل دے۔ اس ضمن میں کچھ سیاسی مبصرین اب بھی اس رائے پر قائم ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی اس لڑائی میں دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ نہایت آرام دہ حالت میں ہے اور دونوں کے لئے یہ سیاسی لڑائی انتہائی مفید ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...