... loading ...

سقوطِ ڈھاکا کے بدترین تاریخی المیے پر پاکستان میں آج مکمل اور شرمناک خاموشی طاری ہے۔ بعض مبصرین کے نزدیک سانحہ آرمی پشاور اور سقوطِ ڈھاکا کی ایک ہی تاریخ یعنی سولہ دسمبر کے باعث ریاست کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ سقوطِ ڈھاکا سے وابستہ تاریخی گناہوں کو پس منظر میں دھکیلنے کے لئے ایک غم سے دوسرے غم کو دفع کر سکیں۔ چنانچہ سرکاری اور قومی سطح پر سانحہ پشاور سے ہٹ کر سقوطِ ڈھاکا کے المیے پر غور اور اس حوالے سے قومی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کرنے کے لئے کسی بھی سطح پر کوئی قابلِ ذکر تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔
سولہ دسمبر 1971 کومتحدہ پاکستان سے علیحدہ ہونے والا مشرقی پاکستان آج بنگلہ دیش کی شکل میں موجود ہے اور اپنا 45 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ متحدہ پاکستان کی تقسیم کے وقت علیحدہ ہونے والے مشرقی پاکستان کی کل آبادی 54فیصد تھی۔ جبکہ باقی بچ جانے والے ملک کی آبادی 46 فیصد تھی۔ اس طرح پاکستان اپنے سے بڑے حصے کو کھو کر بھی آج پاکستان ہی کہلاتا ہے۔ سولہ دسمبر کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے قبل ایک سال کا عرصہ بدترین ہنگامہ آرائیوں کی نذر رہا ۔ اس پورے عرصے میں بھارت کی تربیت یافتہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں خاص طرح کی بدامنی کے بدترین حالات پیدا کئے۔ جس کا اعتراف خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چند ماہ قبل بنگلہ دیش میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کھلے عام اپنی تقریر میں کیا۔سقوط ڈھاکا کے حوالے سے معروف حمود الرحمان کمیشن کی تحقیقات میں بھی اس مکتی باہنی کی تشکیل میں بھارتی کردار کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔پاکستان میں بعض گروہ اپنے مخصوص طرزِ فکر کے باعث مشرقی پاکستان میں بھارتی کردار کے اعتراف میں بخل سے کام لیتے ہوئے اِسے یکطرفہ طور پر پاک فوج کو مطعون کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مگر بنگلہ دیش میں خود نریندر مودی کی طرف سے بطور وزیراعظم کے اس معاملے میں کھلے اعتراف کے بعد اس مخصوص طرزِ فکر کے حاملین نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔ افسوس ناک طور پر اس معاملے میں کچھ پاکستانیوں نے بنگلہ دیش میں جا کر ایوارڈ بھی وصول کررکھے ہیں۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے پاکستان کے خلاف 44 برس قبل کے اس المیے پر خاص طرح کا ماحول بنا یا گیا ہے۔ اور مشرقی پاکستان میں پاک فوج کی مدد کرنے والےرضاکاروں کو سزائیں دینے کے لئے عوامی لیگ نے 2010 سے ایک نہایت متنازع ٹریبونل بنارکھا ہے۔ جس نے متحدہ پاکستان کی تب کی حامی جماعتِ اسلامی اور آج کی حزبِ اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کچھ رہنماوؤں کو اپنے عتاب کا نشانہ بن رکھا ہے۔ اس متنازع ٹریبونل کے حوالے سے عالمی سطح پر اعتراضات ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کی حکومت نے کسی بھی سطح پر اس کو کوئی اہمیت نہیں دی۔
گزشتہ دو برسوں کے درمیان بنگلہ دیش میں تین رہنماوؤں عبدالقادر ملا، محمد قمر زمان اور علی احسان مجاہد کو سزائے موت دی جا چکی ہیں۔ان تینوں رہنماوؤں کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔ جماعت اسلامی سے ہی تعلق رکھنے والے اُ کے سابق امیر غلام اعظم کو نوے برس کی عمر میں نوے برس کی ہی سزائے قید سنائی جا چکی ہے۔اسی طرح بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چھ مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر کو بھی سزائے موت دی جا چکی ہے۔ افسوس ناک طور پر ان سزاؤں اور بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف پاکستان نے کسی بھی سطح پر کوئی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ جس نے پاکستان کے اندر ایک مایوسی کو جنم دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...